محمد بن راشد کاون اینڈ اونلی ون زابیل ریزورٹ کا دورہ

دبئی، 18جنوری ، 2024 (وام) ۔۔ نائب صدر، وزیر اعظم اور دبئی کے حکمران عزت مآب شیخ محمد بن راشد المکتوم نے دبئی کی پہلے عمودی شہری تفریح گاہ OneOnly One Zaabeel کا دورہ کیا۔ انہوں نے دبئی کی اقتصادی توسیع میں سیاحت کے شعبے کے اہم کردار پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے حالیہ برسوں میں اس شعبے کی نمایاں نمو کو نوٹ کیا جو کہ سیاحوں کی بڑھتی ہوئی تعداد سے متاثر ہے۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری اور نجی شعبوں کے درمیان مضبوط شراکت داری غیر معمولی سیاحتی خدمات اور سہولیات کی فراہمی میں دبئی کی کامیابی کی کلید ہے۔ شیخ محمد نے نوٹ کیا کہ دبئی نئے امکانات ، ایسے اقدامات اور منصوبوں کے ساتھ کے ساتھ روشن مستقبل کی تشکیل کر رہا ہے جو ترقی، عمدگی اور جدت کے نئے افق کھول رہے ہیں۔ امارت نے دنیا بھر میں سرمایہ کاروں کے لیے ایک غیر معمولی ماحول پیدا کرنے پر بھرپور توجہ کے ساتھ پائیدار ترقی کے لیے ایک منفرد راستہ وضع کیا ہے تاکہ امارات کے ایک معروف عالمی کاروبار اور سیاحتی مقام کے طور پر ابھرنے والے وسیع مواقع سے استفادہ کیا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ دبئی سیاحت سمیت اپنے مختلف شعبوں کی وسیع ترقی کے وعدے کو پورا کرنے کے لیے اپنے عالمی معیار کے بنیادی ڈھانچے کو بڑھا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ کوششیں دبئی اکنامک ایجنڈا D33 کے مقصد کو حاصل کرنے کی کوششوں کو تیز کر رہی ہیں تاکہ شہر کو دنیا کی تین اعلیٰ شہری معیشتوں میں شامل کیا جا سکے۔ دورے کے دوران عزت مآب شیخ محمد کے ہمراہ دبئی کے ولی عہد اور دبئی ایگزیکٹو کونسل کے چیئرمین شیخ حمدان بن محمد بن راشد المکتوم ،شیخ مکتوم بن محمد بن راشد المکتوم، دبئی کے پہلے نائب حکمران، نائب وزیراعظم اور وزیر خزانہ اور محمد ابراہیم الشیبانی، منیجنگ ڈائریکٹر، انوسٹمنٹ کارپوریشن آف دبئی بھی تھے۔ عزت مآب شیخ محمد کو بتایا گیا کہ OneOnly One Za'abeel دبئی میں پہلا عمودی شہری ریزورٹ ہے جسے Kerzner International نے تیار کیا ہے۔ دبئی کی مہمان نوازی کی پیشکشوں میں تازہ ترین اضافے میں 15 منزلوں پر 229 شاندار ہوٹل کے کمرے اور سوئٹ تقسیم کیے گئے ہیں۔ ساتھ ہی متنوع خدمات اور کھانے کے غیر معمولی اختیارات کی ایک صف جو عالمی معیار کے باورچیوں کی ایک ممتاز ٹیم نے تیار کی ہے۔ اس ریزورٹ میں کھیلوں کی سہولیات اور ایک انفینٹی پول بھی ہے جو دبئی کا سب سے لمبا ہے۔ یہ 120 میٹر تک پھیلا ہوا ہے اور سطح زمین سے 100 میٹر بلند ہے۔ جنوری کے اوائل میں شہری ریزورٹ کا افتتاح ایک ایسے وقت میں ہوا ہے جب امارات کی سیاحت کی صنعت نمایاں ترقی کا سامنا کر رہی ہے اور سیاحوں کو انتخاب کی ایک وسیع رینج فراہم کر رہی ہے۔ دبئی میں محکمہ اقتصادیات اور سیاحت کے حالیہ اعدادوشمار سے پتہ چلتا ہے کہ نومبر 2023 کے آخر تک شہر میں 820 اداروں میں 149,680 ہوٹلوں کے کمرے تھے۔ یہ نومبر 2022 کے آخر میں ریکارڈ کیے گئے 794 اداروں میں 145,000 ہوٹلوں کے کمروں سے نمایاں اضافہ ہے۔ ترجمہ: ریاض خان