محمد الحمادی گلف پریس یونین کے صدر منتخب

منامہ، 17 جنوری، 2024 (وام) ۔۔ یو اے ای جرنلسٹس ایسوسی ایشن کے چیئرمین محمد الحمادی کو گلف پریس یونین کا نیا صدرمنتخب کرلیا گیا،گلف پریس یونین کا صدر دفتر بحرین میں ہے۔

یہ اعلان گلف پریس یونین کے باضابطہ آغاز کے بعد بحرین کے شہر منامہ میں گلف پریس یونین بورڈ کے پہلے اجلاس کے دوران کیا گیا، جس میں جی سی سی کے چھ ممالک کی پریس اور صحافیوں کی انجمنیں، باڈیز اور مراکز شامل ہیں۔

ڈپلومیٹکس ریڈیسن بلو ہوٹل میں ہونے والےاجلاس میں سعودی جرنلسٹس ایسوسی ایشن کے چیئرمین خالد بن حمد المالک ،جی سی سی کے سیکرٹری جنرل کے میڈیا ایڈوائزر فہد محمد المطیری،بحرینیجرنلسٹس ایسوسی ایشن کے چیئرمین عیسیٰ الشايجی،کویت جرنلسٹس ایسوسی ایشن کے چیئرمین عدنان الراشد، عمان جرنلسٹس ایسوسی ایشن کے چیئرمین ڈاکٹر محمد بن مبارک العریمی، قطر پریس سنٹر کے صدر سعد بن محمد الرمیحی بھی موجود تھے۔


ترجمہ۔تنویرملک