دبئی، 17 جنوری، 2024 (وام) ۔۔ دبئی میں انٹرسیک 2024 سیکیورٹی لیڈرز سمٹ میں ویمن ان سیکیورٹی پینل کے شرکاء نے خواتین کی سیکیورٹی شعبے میں شمولیت اور انکی کامیابی کے لیے انہیں بااختیار بنانے کی اہمیت پر زور دیاہے۔
شرکاء نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ خواتین کو اسے حوالےسے باختیار بناناتنوع کو فروغ دینے، تنظیمی کارکردگی کو بہتر اور صنفی تفریق کو دور کرنے کے لیے اہم ہے۔ پینل نے اس بات پر اتفاق کیا کہ مناسب تربیت، مہارتوں کا استعمال، معاشی لحاظ سے بااختیار بنانا اور جامع پالیسی تبدیلیاں خواتین کو سیکورٹی کے شعبے میں بااختیار بنانے کے لیے کلیدی اہمیت کے محرکات ہیں۔
سیکورٹی شعبے کے تنوع کے لیے ایک کثیر جہتی نقطہ نظر کی ضرورت ہے جو سماجی اصولوں، تنظیمی ثقافت اور انفرادی تعصبات کو حل کرے۔ شمولیت کو فروغ اور مواقع کی فراہمی کے ساتھ رکاوٹوں کو ختم کر کے، سیکورٹی شعبہ متنوع افرادی قوت کی مکمل صلاحیت کو بروئے کار لا سکتا ہے۔ پینل ڈسکشن نے حکومتوں،اس صنعت کے رہنماؤں، اورحامی گروپوں کے لیے مثبت تبدیلی لانے اور ایک ایسا ماحول بنانے میں تعاون کرنے کی اہمیت کو اجاگر کیا جہاں خواتین سیکیورٹی سے متعلق کیریئر میں ترقی کر سکیں۔
سیکورٹی صنعت میں خواتین کو شامل کرنے کے لیے متحدہ عرب امارات میں ہونے والی قابل ذکر پیش رفت کے حوالے سے آرگنائزیشنل ریزیلنس اینڈ بزنسز،انوائرمنٹ ایجنسی ابوظہبی کی سیکشن ہیڈ سوزان احمد الغانم نے کہا کہ متحدہ عرب امارات میں، ہمارے رہنما تمام شعبوں میں خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے ہمیں ناقابل یقین تعاون فراہم کررہے ہیں۔۔ اس مردانہ غلبہ والے میدان میں ہمیں بہت سے چیلنجز کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ ہمیں اپنے آپ کو ثابت کرنے، کام کرنے، اور اپنے ملک کی خدمت کرنے کے لیے اپنی پوری کوشش کرنی چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ آج خواتین نے سب کو غلط ثابت کر دیا ہے۔ جب میں اماراتی خواتین کو میدان میں جاتے ہوئے دیکھتی ہوں تو مجھے بہت فخر ہوتا ہے۔ ہماری فوج میں خواتین کی تعداد میں ہرسال اضافہ دیکھنے سے مستقبل کی خواتین لیڈروں کے لیے امید پیدا ہوتی ہے۔
نیویارک یونیورسٹی ابوظہبی میں کیمپس سیفٹی آپریشنز کی عبوری ڈائریکٹر لورین ایڈکنز نے کہا کہ اگرچہ سیکیورٹی انڈسٹری میں ہر ایک کے لیے موروثی خطرات موجود ہیں، وہ یہ جان کر خوش ہیں کہ نیویارک یونیورسٹی ابوظہبی میں 25 فیصد سیکیورٹی افسران خواتین ہیں۔
انٹرسیک 2024 کے شو فلور پر ، 60 ممالک کے 1,050 سے زیادہ سیکٹر ماہرین 13 ہالز میں اپنی مصنوعات اور خدمات کی کمرشل اینڈ پیری میٹر سیکیورٹی، ہوم لینڈ سیکیورٹی اینڈ پولیسنگ، فائر اینڈ ریسکیو، سیفٹی اینڈ ہیلتھ، اور سائبرسیکورٹی کے پانچ شعبوں میں نمائش کررہے ہیں شو کے تین دنوں میں 45,000 سے زیادہ شرکا کی شرکت کی متوقع ہے۔
کمرشل اور پیری میٹر سیکیورٹی انٹرسیک 2024 کا دوسرا سب سے بڑا سیکشن ہے، جس میں سرفہرست 20 نمائش کنندگان میں سے 15 حصہ لے رہے ہیں۔
جنوبی کوریا کا سب سے بڑا ان کنٹری مینوفیکچرر آئی ڈی آئی ایس اس سال کے انٹر سیک میں پہلے سے کہیں زیادہ نگرانی اور اے آئی اختراعات کی نمائش کر رہا ہے۔
آئی ڈی آئی ایس مشرق وسطیٰ و افریقہ کےجنرل مینیجرڈینس چوئی نے کہاکہ ویڈیو ٹیکنالوجی تبدیلی آمیز اے آئی اور مواصلاتی صلاحیتوں کی ترقی کے ساتھ ساتھ کسی ایک صنعت کے لیے مکمل اینڈ ٹو اینڈ حل کی مانگ کے ساتھ ایک نئے مرحلے میں داخل ہو رہی ہے۔ یہ ہمارے حالیہ برسوں کے سب سے اہم شوکیس ایونٹس میں سے ایک ہوگا، جس میں پروڈکٹ کی دلچسپ لانچنگ اور بہتر حل کی اختراعات شامل ہیں۔
دیگر کمرشل اور پیریمیٹر سیکورٹی نمائش کنندگان میں انفوسیک کمیونیکیشن شامل ہے، جس نے توانائی ذخیرہ کرنے کا نظام اور الیکٹرک گاڑیوں کے چارجنگ اسٹیشنز کا آغاز کیا۔ دریں اثنا، Fichet گروپ جدید ہائی سیکیورٹی سلوشنز کی نمائش کر رہا ہے۔
ترجمہ۔تنویرملک