دبئی، 19جنوری ، 2024 (وام) ۔۔ ڈیجیٹل دیواکے ذیلی ادارے مورو حب نے دبئی ورلڈ ٹریڈ سینٹر میں ہونے والے آگ سے تحفظ ،سائبر، پولیسنگ، ہوم لینڈ اور سیکیورٹی انڈسٹریز کے لیے دنیا کے معروف تجارتی ایونٹ Intersec 2024 کے دوران جوڈیشل انسپکشن اتھارٹی کے ساتھ ایک اسٹریٹجک معاہدے پر دستخط کیے ۔ معاہدے کے تحت مورو حب جوڈیشل انسپکشن اتھارٹی کے ساتھ جامع عدالتی کارکردگی کے انتظام کے نظام کو نافذ کرنے اور اتھارٹی کے لیے ایک جدید ویب سائٹ تیار کرنے کے منصوبے پر تعاون کرے گا۔ مختلف اہم شعبوں میں کارکردگی، شفافیت اور جوابدہی کو بڑھانے کے لیے دبئی کے دور اندیش وژن کے ساتھ بغیر کسی رکاوٹ کے ہم آہنگ مورو حب اور جوڈیشل انسپکشن اتھارٹی کے درمیان یہ تعاون دنیا کا سب سے سمارٹ شہر بننے کی جانب امارات کے سفر کا حصہ ہے۔ جوڈیشل انسپکشن اتھارٹی کے چیئرمین کونسلر محمد السبوسی نے اس تعاون پر تبصرہ کرتے ہوئے کہاکہ ہم مورو حب کے ساتھ اس اسٹریٹجک تعاون کے امکانات کے بارے میں پرجوش ہیں۔ مورو حب کی ڈیجیٹل صلاحیتیں زیادہ موثر اور شفاف عدالتی نظام کے لیے ہمارے وژن کے ساتھ بالکل ہم آہنگ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ منصوبہ ہمارے مقاصد کے حصول میں ایک اہم قدم کی نشاندہی کرتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ مورو حب کے ساتھ یہ منصوبہ ایک مضبوط نظام بنانے کے لیے ہماری لگن کا ثبوت ہے جو موثر، جوابدہ اور سب کے لیے قابل رسائی ہو۔ اتھارٹی اور موروحب کی طرف سے تیار کردہ جدید ویب سائٹ کے ذریعے عوامی مشغولیت کے لیے چینلز قائم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ عوام کو عدالتی معلومات تک آسان رسائی فراہم کرنے سے ایک زیادہ باخبر اور شراکت دار معاشرے میں مدد ملتی ہے جو دبئی کے ایک سمارٹ سٹی کے وژن کے ساتھ مکمل طور پر ہم آہنگ ہوتا ہے جس میں کمیونٹی کے تمام افراد کو اچھی حکمرانی میں فعال طور پر شامل کیا جاتا ہے۔ ڈیجیٹل دیوا کے وائس چیئرمین گروپ سی ای او مروان بن حیدر نے کہاکہ ہم اس تبدیلی کی کوشش میں جوڈیشل انسپکشن اتھارٹی کے ساتھ شامل ہونے پر فخر محسوس کرتے ہیں۔ اپنی ڈیجیٹل مہارت اور مورو کلاؤڈ کے بنیادی ڈھانچے سے فائدہ اٹھاتے ہوئے ہمارا مقصد ایک جدید ترین جوڈیشل پرفارمنس مینجمنٹ سسٹم قائم کرنا ہے جو اتھارٹی کے آپریشنز کے لیے ایک نیا معیار قائم کرے۔ انہوں نےکہاکہ ڈیجیٹل ٹیکنالوجیز میں جدید ترین ترقی کو اپناتے ہوئے ہمارا مقصد جوڈیشل انسپکشن اتھارٹی کی آپریشنل کارکردگی کو بڑھانا ہے۔ ہم نئے ڈیجیٹل دور میں بغیر کسی رکاوٹ کے منتقلی کو یقینی بنانے کے لیے اتھارٹی کے اہلکاروں کے لیے جامع تربیت اور معاونت فراہم کرنے کے لیے بھی وقف ہیں کیونکہ ہمارا ماننا ہے کہ اتھارٹی میں ٹیم کو ضروری مہارتوں اور علم کے ساتھ بااختیار بنانا منصوبےکی مسلسل کامیابی کے لیے بہت ضروری ہے۔ اس منصوبےکے ایک حصے کے طور پر مورو حب اتھارٹی کے اندر سمارٹ تحریک کو تیز کرنے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ ایک جدید ترین کارکردگی کے انتظام کے نظام اور صارف دوست عوامی ویب سائٹ کا انضمام اتھارٹی کے کاموں کو جدید بناتا ہے اور اس کی بہترین کارکردگی کے حصول میں تبدیلی لانے والی تبدیلیوں کو آگے بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل سلوشنز سے فائدہ اٹھانے کے لیے اس کے عزم کو واضح کرتا ہے۔ ترجمہ: ریاض خان
مورو حب کےدبئی میں انٹرسیک 2024 میں جوڈیشل انسپکشن اتھارٹی کے ساتھ تاریخی معاہدے پر دستخط