دبئی میں 2023 کے آخر تک واٹر اکاونٹس کی تعداد10 لاکھ48ہزار913 تک پہنچ گئی

دبئی، 20 جنوری، 2024 (وام)۔۔ دبئی الیکٹرسٹی اینڈ واٹر اتھارٹی (دیوا)کے ایم ڈی اور سی ای او سعید محمد الطایر نے کہا ہے کہ 2022 کے آخر تک کے 995,478 واٹر اکاونٹس کے مقابلے میں 2023 کے آخر تک واٹر اکاونٹس کی تعدادتقریبا 5.1 فیصد اضافے سے10 لاکھ48ہزار913 تک پہنچ گئی۔
یہ اضافہ دبئی میں معاشی خوشحالی اور دیواکی خدمات کی طلب میں اضافے کی عکاسی ہے۔ یہ دیوا کی پائیدار ترقی میں پیش رفت اور دبئی اکنامک ایجنڈا (ڈی33) کی حمایت کرتا ہے، جس کا مقصد اگلی دہائی میں دبئی کی معیشت کے حجم کو دوگنا کرنا اور اسے دنیا کے سرفہرست تین اقتصادی شہروں میں شامل کرنا ہے۔
انہوں نے کہا ہ دانشمند قیادت کے وژن اور ہدایات پر عمل کرتے ہوئے، دبئی رہائش کے لیے دنیا کا بہترین شہر ہے۔ اکانومسٹ انٹیلی جنس یونٹ کے مطابق، 2023 میں، دبئی نے مسلسل پانچویں سال مشرق وسطی اور شمالی افریقہ کے علاقے میں سب سے زیادہ قابل رہائش شہر کے طور پر پہلا مقام برقرار رکھا۔
الطایر نے کہا کہ دیوا بجلی اور پانی کی پیداواری صلاحیت کو بڑھا کر دبئی کی توسیع کے ساتھ رفتار کو برقرار رکھیہوئے ہے۔ چوتھے صنعتی انقلاب کی اختراعات اور جدید ترین ٹیکنالوجیز کے استعمال نے دیوا کو دستیابی، ساکھ کارکردگی اور معیار کے اعلی ترین معیارات کے مطابق اپنی خدمات فراہم کرنے میں مدد کی ہے۔
دیوا کے جبل علی پاور اینڈ ڈی سیلینیشن کمپلیکس کو گنیز ورلڈ ریکارڈز نے دنیا کی سب سے بڑی سنگل سائٹ قدرتی گیس پاور کی سہولت قرار دیا ہے، جس کی پیداواری صلاحیت 490 ملین امپیریل گیلن یومیہ ہے، جو کہ 2,227,587 مکعب میٹر یومیہ کے برابر ہے۔

ترجمہ۔تنویرملک