دبئی ورلڈ ٹریڈ سینٹر میں 16 مئی سے "اے سی آر ای ایس دبئی" کے انعقاد کا اعلان

شارجہ، 19 جنوری، 2024 (وام) ۔۔ اے سی آر ای ایس نمائش ایک منفرد عالمی عرب پلیٹ فارم ہے جس میں خطے اور دنیا کی سب سے بڑی رئیل اسٹیٹ ڈویلپمنٹ اور سرمایہ کاری کمپنیوں کے ساتھ بڑے سرمایہ کار اور کاروباری شخصیات شرکت کرتی ہیں۔ یہ 2008 میں اپنے آغاز کے بعد سے لگاتار سیشنز کے دوران رئیل اسٹیٹ نمائش "اے سی آر ای ایس " کے ذریعے حاصل کی گئی زبردست کامیابی اور عوامی دلچسپی سے ظاہر ہوتا ہے۔
اس کامیابی کے تسلسل میں "لیڈر ایونٹس مینجمنٹ" کمپنی نے دبئی ورلڈ ٹریڈ سنٹر میں 16 مئی سے 19 مئی 2024 تک "اے سی آر ای ایس دبئی" نمائش کا اعلان کیا ہے۔اس بات کا اعلان "اے سی آر ای ایس دبئی" کے سی ای او نواف عبید،اور "اے سی آر ای ایس دبئی" کی آرگنائزنگ کمیٹی کے چیئرمین سعید غانم السویدی نے ایک پریس کانفرنس میں کیا،جس میں پریس اور میڈیا شخصیات کے علاوہ، رئیل اسٹیٹ کمپنیوں کے ایلیٹ گروپ کے ساتھ ساتھ ریئل اسٹیٹ سیکٹر سے متعلق متعدد سرکاری اداروں کے عہدیداوں نے شرکت کی۔
نواف نے بتایا کہ "اے سی آر ای ایس دبئی" "اے سی آر ای ایس" کی مسلسل کامیابیوں کا ثبوت ہے کیوںکہ متحدہ عرب امارات میں رئیل اسٹیٹ سیکٹر سب سے زیادہ حیرت انگیز اور تیزی سے ترقی کرنے والے شعبوں میں سے ایک ہے جو نہ صرف علاقائی سطح پر، بلکہ بڑے ترقی یافتہ ممالک میں اپنے ہم منصب اداروں سے بھی مقابلہ کرتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ "اے سی آر ای ایس دبئی" میں مختلف قسم کی رہائشی جائیدادوں کو پیش کیا جائے گا جن کی مناسب قیمتیں اور پرتعیش ہیں۔ مزید برآں، ملک ایسے قوانین کو نافذ کرنے کا بھی خواہشمند ہے جو اس شعبے کی خوشحالی میں معاون ہوں اور اسے سرمایہ کاری کے لیے ایک مستحکم اور محرک قانون سازی کا ماحول فراہم کریں، جس سے متحدہ عرب امارات میں رئیل اسٹیٹ مارکیٹ میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کی دلچسپی بڑھے۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے دبئی میں رئیل اسٹیٹ مارکیٹ کو اس توسیع کے آغاز کے طور پر منتخب کیا ہے۔ اس لیے "اے سی آر ای ایس دبئی" کے بعد کئی دوسرے ممالک میں مزید نمائشیں ہوں گی، جن میں "اے سی آر ای ایس روس" اوراے سی آر ای ایس امریکہ" شامل ہیں۔
"اے سی آر ای ایس دبئی" کی آرگنائزنگ کمیٹی کے چیئرمین سعید غانم السویدی نے کہا کہ "رئیل اسٹیٹ کی نمائش خطے کی اہم ترین نمائشوں میں سے ایک ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ نمائش میں خاص طور پر امارات اور بالعموم متحدہ عرب امارات میں ہونے والے بڑے شہری منصوبوں کو اجاگر کیا جائے گا، اس کے علاوہ خطے اور دنیا کے متعدد رئیل اسٹیٹ پروجیکٹس بھی شامل ہیں۔ اس کا مقصد رئیل اسٹیٹ میں دلچسپی رکھنے والی تمام فریقوں اور اداروں کو ملنے، بات چیت کرنے، تجربات اور نظریات کا تبادلہ کرنے، شراکت داری قائم کرنے اور منافع بخش سودے کرنے کا ایک منفرد موقع فراہم کرنا ہے۔
السویدی نے کہا کہ ہم "اے سی آر ای ایس دبئی"کے انعقاد کے ذریعے، نئے رئیل اسٹیٹ پروجیکٹس کے آغاز کے لیے ایک پلیٹ فارم قائم کرنے کی کوشش کررہے ہیں، اور نمائش کے لیے مقامی رئیل اسٹیٹ مارکیٹ میں ایک مضبوط اور معیاری اضافہ کرنا چاہتے ہیں۔
"اے سی آر ای ایس دبئی" کا اعلان متحدہ عرب امارات میں رئیل اسٹیٹ مارکیٹ میں سالوں کے دوران دیکھی جانے والی ترقی اور خوشحالی کا اظہار ہے کیونکہ دبئی کو رئیل اسٹیٹ سرمایہ کاروں کے لیے دنیا کے سب سے پرکشش شہروں میں سے ایک سمجھا جاتا ہےدبئی رئیل اسٹیٹ مارکیٹ، جو اپنی جاندار اور مسلسل ترقی کے لیے مشہور ہے، رہائشی، تجارتی اور صنعتی دونوں شعبوں میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع بھی پیش کررہی ہے۔
ترجمہ۔تنویرملک