دبئی، 19جنوری ، 2024 (وام) ۔۔ متحدہ عرب امارات 22 سے 24 جنوری کو دبئی میں خلیج تعاون کونسل کے خطے میں سول ریٹائرمنٹ اور سوشل سیکورٹی حکام کے لیے مستقل ٹیکنیکل کمیٹی کے 57ویں اجلاس کی میزبانی کرے گا۔ جی سی سی کے پورے خطے سے سول ریٹائرمنٹ اور سوشل سیکورٹی حکام کے نمائندے اور شرکاء ٹیکنیکل کمیٹی گورننس کے کام، تحفظ میں توسیع کے لیے متحد نظام کو اپ ڈیٹ کرنے اور جی سی سی ممالک میں سول ریٹائرمنٹ اور انشورنس سسٹمز کے تقابلی مطالعہ کو اپ ڈیٹ کرنے کے اقدامات، الیکٹرانک رابطو ں پر تبادلہ خیال کریں گے۔ اجلاس میں بین الاقوامی تعاون کے اقدامات، حکام کے درمیان شراکت جمع کرنے کے ترقیاتی طریقہ کار، سول ریٹائرمنٹ فنڈز ایوارڈ کے لیے فروغ اور مارکیٹنگ کے عمل، بے روزگاری کے منصوبے اور دیگر نئے اقدامات پر روشنی ڈالی جائے گی۔ اس موقع پرایک تعارفی اجلاس منعقد کیا جائے گاجس میں کاروباری مالکان کے نمائندوں اور متحدہ عرب امارات میں کام کرنے والے جی سی سی کے شہریوں اور تحفظ کی توسیعی میٹنگ میں شرکت کرنے والے ممالک کے وفود کو ایک ساتھ لایا جائے گا تاکہ نظام کے بارے میں بیداری کی سطح کو بڑھایا جا سکے۔ اس کے علاوہ اجلاس میں متحدہ عرب امارات میں مقیم جی سی سی شہریوں کے لیے رجسٹریشن اور سروس کے اختتامی گریجویٹی سے متعلق مواقع اور چیلنجوں اور ان قوانین میں تازہ ترین فیصلوں اور پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا جائے گا جن کے وہ تابع ہیں۔ ترجمہ: ریاض خان