متحدہ عرب امارات کی کتارا بین الاقوامی نمائش برائےکھرمان میں شرکت

دوحہ، 20 جنوری، 2024 (وام) ۔۔ متحدہ عرب امارات دوحہ میں کھرمان کتارا بین الاقوامی نمائش کے چوتھے ایڈیشن میں شرکت کر رہا ہے، جو قطر کے دارالحکومت میں جاری اے ایف سی ایشین کپ فٹ بال ٹورنامنٹ کے موقع پر منعقد ہو رہی ہے۔ .
اس نمائش میں سعودی عرب، کویت، بحرین، شام، لبنان، عراق، ترکی، چین، پولینڈ، لٹویا، لتھوانیا اور ڈومینیکن ریپبلک شرکت کررہے ہیں۔
کتارا بین الاقوامی نمائش برائے کھرمان اے ایف سی ایشین کپ 2023 کے شرکا کو عنبر کے بارے میں جاننے کا موقع مل رہا ہے کہ اسے کس طرح خام مال سے زیورات یا گھر کی قیمتی سجاوٹ کے لیے استعمال کیا جاسکتا ہے۔
پولینڈ میں بین الاقوامی عنبر نمائش کے بعد یہ نمائش دنیا میں اپنی نوعیت کی دوسری نمائش ہے۔ اس میں 79 پویلین شرکت کررہے ہیں جس میں نایاب عنبر کی نمائش کی گئی ہے جو انسانی ذہانت اور دستکاری کی خوبصورتی کو ظاہر کرتا ہے۔
متحدہ عرب امارات کی شرکت کے تحت شیخ زاید مسجد، امارات پیلس کے بہت سے ماڈلز اور مختلف اشکال کے مختلف قیمتی پتھروں کی نمائش کی جا رہی ہے۔
ترجمہ۔تنویرملک