عالمی اقتصادی فورم میں ابوظہبی کی 'فالکن اکانومی' کی نمائش

ڈیوس، 20جنوری ، 2024 (وام) ۔۔ ابوظہبی ڈیپارٹمنٹ آف اکنامک ڈویلپمنٹ نے ورلڈ اکنامک فورم کے 54 ویں سالانہ اجلاس میں امارت کے سرکاری اقتصادی وفد کی قیادت کرتے ہوئے متحدہ عرب امارات کی 'فالکن اکانومی' کی خصوصیات ا ور ترقی کے وسیع مواقع کی نمائش کی ۔ ابوظہبی ڈیپارٹمنٹ آف اکنامک ڈویلپمنٹ کی قیادت میں اعلیٰ سطحی وفد میں ابوظہبی گلوبل مارکیٹ ، ابوظہبی انوسٹمنٹ آفس ، Hub71 اور ابوظہبی ریزیڈنس آفس سمیت اہم ادارے شامل تھے۔ انہوں نے مل کر ابوظہبی میں معروف اقتصادی پاور ہاؤسز کی نمائندگی کرنے والا ایک مضبوط پلیٹ فارم تشکیل دیا جو کاروباری مواقع کی تلاش اور عالمی رہنماؤں کے ساتھ اسٹریٹجک تعلقات کو فروغ دینے کے لیے وقف ہے۔ چار دنوں کے دوران وفد نے پوری دنیا میں صنعت کے رہنماؤں اور سرکاری اور نجی دونوں شعبوں کے نمائندوں کے ساتھ 50 سے زیادہ دو طرفہ ملاقاتیں کیں ۔ یہ شرکت عالمی اقتصادی بات چیت میں حصہ ڈالنے اور پائیدار مستقبل کی جانب باہمی تعاون کی کوششوں کو فروغ دینے کے ابوظہبی کے عزم کی نشاندہی کرتی ہے۔ ڈیووس میں عالمی معیشت کے رہنماؤں کے ساتھ وفد کی بات چیت ابوظہبی سے باہر بڑھنے، پھلنے پھولنے اور پھیلانے کے لیے تعاون کو بڑھانے اور ہنر، کاروبار اور سرمایہ کاری کو راغب کرنے پر مرکوز تھی۔ ابوظہبی ڈیپارٹمنٹ آف اکنامک ڈویلپمنٹ کے چیئرمین احمد جاسم الزابی نے کہاکہ ڈیووس میں گزشتہ چند دنوں کے دوران ہم نے دنیا بھر سے بہت سے معزز مندوبین سے ملاقات کی اور جدت اور صنعت کاری کے ذریعے 'گرین فالکن اکانومی' میں تبدیل ہونے کی اپنی کوششوں کا اشتراک کیا۔ انہوں نے کہا کہ چونکہ عالمی معیشت تمام جغرافیوں اور صنعتوں کو متاثر کرنے والی کثیر جہتی تبدیلیوں کا سامنا کر رہی ہے اس لئے ہمیں یقین ہے کہ ہماری دنیا کو ایک بہتر مستقبل کی طرف رہنمائی کے لیے ایک باہمی اور فعال نقطہ نظر کی ضرورت ہے۔ اس مقصد کے لیے ہم موجودہ اور مستقبل کے چیلنجوں کے لیے جدید حل وضع کرنے کے لیے عالمی پاور ہاؤسز کے ساتھ مشغول ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہماری بڑھتی ہوئی 'فالکن اکانومی' جدید ٹیکنالوجیز، پائیداری، انسانی ترقی، اور اقتصادی ترقی کے درمیان ہم آہنگی کا نمونہ پیش کرتی ہے۔ ایک متحرک، عالمی سطح پر مسابقتی، اور کاروباری ماحولیاتی نظام کو مزید بڑھانے کے لیے ہمارے اقدامات سب کے لیے مواقع پیدا کرنے کے لیے، انہیں اپنی پوری صلاحیت تک پہنچنے کے قابل بناتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ابوظہبی میں غیر ملکی سرمایہ کاری میں نمایاں 9.7 فیصد اضافہ دیکھا گیا جس سے سرمایہ کاروں کے لیے امارات کی کشش اور کیپٹل آف کیپیٹل کے طور پر اس کی بڑھتی ہوئی پوزیشن کی تصدیق ہوتی ہے۔ ابوظہبی ڈیپارٹمنٹ آف اکنامک ڈویلپمنٹ ورلڈ اکنامک فورم میں متحدہ عرب امارات کے سب سے بڑے وفد کا حصہ تھا جس میں وفاقی اور مقامی حکومتی اداروں کے 100 سے زیادہ سینئر نمائندے تھے ۔عالمی کاروبار، مالیات کے مرکز کے طور پر اپنے قد کو بلند کرنے اورمتحدہ عرب امارات کے اقدامات کو اجاگر کرنے کے لیے ایک خصوصی پویلین تھا۔ ترجمہ: ریاض خان