بھارت کی جانب سے خواتین کی زیر قیادت ترقی کے عالمی اتحاد کااعلان

نئی دہلی، 20 جنوری، 2024(وام) ۔۔ بھارت نے " اتحاد برائے عالمی بھلائی، صنفی غیر جانبداری و مساوات " لانچ کیا ہے۔
ھارت کی وزارت برائے ترقی خواتین اور بچوں کی ترقی کی بھارتی وزارت اور اس عالمی اتحاد کیت لیے نوڈل وزارت نے کہا کہ اس اتحاد کا تصور ستمبر میں گروپ آف ٹوئنٹی (جی 20 )کے اجلاس کے اختتامی اعلامیہ اور خواتین کی زیر قیادت ترقی کے بھارتی عزم سے سامنے آیا ہے۔
" اتحاد برائے عالمی بھلائی، صنفی غیر جانبداری و مساوات " کی لانچنگ سوئٹزرلینڈ کے شہر ڈیووس میں ورلڈ اکنامک فورم (ڈبلیو ای ایف) کے حال ہی میں ختم ہونے والے سالانہ اجلاس میں کی گئی۔
لانچنگ کے حوالے سے وزارت نے کہا کہ س نئے اتحاد کا بنیادی مقصد خواتین کی صحت، تعلیم اور کاروبار کے شعبوں میں بہترین عالمی طریقوں اور علم کا اشتراک کرنا اور سرمایہ کاری لانا ہے۔
وزارت نے کہا کہ الائنس عالمی برادری کے فائدے کے لیے جی 20 کے وعدوں میں پیش رفت کریگا تاکہ اس کے انگیجمنٹ گروپ کی سرگرمیوں اور جی 20 فریم ورک کے تحت دیگر کے علاوہ بزنس 20،ویمن 20 اوری20 ایمپاور جیسے اقدامات کی پیروی کی جائے۔
لانچنگ سے پہلے، بھارت کی خواتین اور بچوں کی ترقی اور اقلیتی امور کی وزیر، اسمرتی زوبن ایرانی نے، بحرین کی پائیدار ترقی کی وزیر نور بنت علی الخلیف کے علاوہ، ڈبلیو ای ایف میں شریک دیگر رہنماں کے ساتھ ملاقات کی، ایرانی نے اس سال ڈبلیو ای ایف میں ہندوستانی وفد کی قیادت کی ۔
اتحاد کو بڑے عالمی اداروں، بل اینڈ میلنڈا گیٹس فانڈیشن اور ڈبلیو ای ایف کی حمایت حاصل ہے، جو اس کا "نیٹ ورک پارٹنر" ہوگا۔ الائنس کا "انسٹی ٹیوشنل پارٹنر" انوسٹ انڈیا ہوگا، جو بھارتی حکومت کا قومی سرمایہ کاری فروغ اور سہولت کاری کا ادارہ ہے۔
ترجمہ۔تنویرملک