ابوظہبی، 19 جنوری، 2024 (وام) ۔۔ ابوظہبی ایکسٹریم چیمپئن شپ (اے ڈی ایکس سی) کے دوسری ایڈیشن میں لائٹ ویٹ کیٹیگری میں جیو جِتسو کے اماراتی کھلاڑی محمد السویدی نے جنوبی کوریا کے حریف کو شکست دے دی۔
زاید اسپورٹس سٹی کا مبادلہ ایرینا میں ہونے والے اس مقابلے میں غیر متزلزل عزم اور زبردست کنٹرول کے ساتھ، اماراتی کھلاڑی نے متفقہ فیصلہ کے ساتھ فتح اپنے نام کرتے ہوئے تاریخ میں اپنا نام اے ڈی ایکس سی میں پہلے اماراتی کے طور پر درج کرا لیا۔
یہ فتح متحدہ عرب امارات کے لیے پہلی تاریخی کامیابی ہے، کیونکہ یہ پہلی بار ہے کہ کسی اماراتی نے ابوظہبی ایکسٹریم چیمپئن شپ میں کامیابی حاصل کی ہے۔
ترجمہ۔تنویرملک