عبداللہ بن زاید اور سلووینیا کی وزیر خارجہ کا علاقائی صورتحال تبادلہ خیال

ابوظہبی، 20 جنوری، 2024 (وام)۔۔ وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زاید النہیان نے سلووینیا کی نائب وزیر اعظم اور خارجہ اور یورپی امور کی وزیر تنجا فاجون کے ساتھ مشرق وسطی کی صورتحال اور اس کے انسانی زندگیوں پر پڑنے والے نقصانات پر تبادلہ خیال کیا۔
انہوں نے ایک پائیدار جنگ بندی تک پہنچنے کے لیے کوششوں کو تیز کرنے کی اہمیت پر بھی زور دیا، جس میں تمام شہریوں کی حفاظت اور غزہ میں انسانی صورت حال کو مزید بگڑنے سے روکنے کو اولین ترجیح حاصل ہو ۔
شیخ عبداللہ نے خطے میں انتہا پسندی، کشیدگی اور تشدد کے خاتمے کے لیے عالمی کوششوں کو بڑھانے اور غزہ کے لوگوں کی ضروریات کے لیے انسانی بنیادوں پر ردعمل کو بڑھانے کے ساتھ ساتھ امدادی اور طبی امداد کی ضرورت کو اجاگر کیا۔
دونوں وزرا خارجہ نے دوطرفہ باہمی مفادات کے لیے متحدہ عرب امارات اور سلووینیا کے ًتعلقات کو مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کیا۔
شیخ عبداللہ نے دونوں ممالک اور عوام کی امنگوں کو پورا کرنے کے لیے سلووینیا کے ساتھ تمام شعبوں میں تعاون کو بڑھانے کے لیے متحدہ عرب امارات کی خواہش کا اعادہ کیا۔
ترجمہ۔تنویرملک