ابوظہبی، 19 جنوری، 2024 (وام) ۔۔ ابوظہبی ایگریکلچر اینڈ فوڈ سیفٹی اتھارٹی (اڈافسا) نے امارات نیوز ایجنسی (وام) کے ساتھ تعاون کے ایک معاہدے پر دستخط کیے ہیں، جس کے تحت وام کوشیخ منصور بن زید ایگریکلچرل ایکسیلنس ایوارڈکے دوسرے ایڈیشن کے لیے میڈیا پارٹنر نامزد کیا گیا ہے۔
معاہدے پر اڈافسا کے ڈائریکٹر جنرل سعید البحری سالم العامری اور وام کے ڈائریکٹر جنرل محمد جلال الریسی نے اڈافسا کے آپریشنل امور کی ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹراور ایوارڈ کے لئے آرگنائزنگ کمیٹی کی سربراہ مریم حارب السویدی کے ساتھ ساتھ دونوں اداروں کے عہدیداروں کی موجودگی میں دستخط کیے۔ یہ دستخط ابوظہبی کے علاقے الوثبہ میں شیخ زاید فیسٹیول میں شیخ منصور بن زاید ایگریکلچرل ایکسیلنس ایوارڈ پویلین میں ہوئے۔
معاہدے کے تحت امارات نیوز ایجنسی تمام زبانوں میں ایوارڈ کی مختلف سرگرمیوں کے لیے میڈیا کوریج فراہم کرے گی۔ مزید برآں، وام اپنے شراکت داروں کو ایوارڈ کے میڈیا مواد کی وسیع تر ترسیل کو یقینی بنانے کے لیے کوریج فراہم کرے گی۔
اس موقع پر سعید البحری سالم العامری نے کہا کہ شیخ منصور بن زاید ایگریکلچرل ایکسی لینس ایوارڈ کا آغاز نائب صدر، نائب وزیراعظم اور صدارتی عدالت کے چیئرمین عزت مآب شیخ منصور بن زاید النہیان کی فراخدلی سرپرستی میں کیا گیا ہے۔ یہ پائیدار اور اختراعی زرعی طریقوں کو اختیار کے لیے کسانوں اور بریڈرز کی حوصلہ افزائی کے لیے ایک مثالی پلیٹ فارم مہیا کرتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ امارات نیوز ایجنسی کے ساتھ میڈیا پارٹنرشپ کے معاہدے پر دستخط سے اس ایوارڈ کی اہمیت کو اجاگر کرنے میں ایک قومی میڈیا ادارے کے طور پر وام کے کردار اور زرعی پائیداری، خوراک کی حفاظت اور حیاتیاتی تنوع کے شعبے ملک کی کامیابیوں کو مستحکم کرنے میں اس کے کردار پر یقین ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس تعاون سے امارات نیوز ایجنسی کی جانب سے متعدد بین الاقوامی میڈیا اداروں کے ساتھ قائم کردہ عالمی میڈیا پارٹنرشپ سے فائدہ اٹھانے کا موقع ملے گا تاکہ ایوارڈ اور اس کے نمایاں کردار کو نمایاں کیا جا سکے۔ انہوں نے بتایا کہ وام میں مسلسل پیشرفت اور اس کی نیوز سروسز کی توسیع کے ساتھ، جو اب 19 زبانوں میں دستیاب ہے، ایوارڈ کو اپنے مقاصد کو ظاہر کرنے اور ملک کی زرعی کامیابیوں کو اجاگر کرنے کے لیے ایک مخصوص میڈیا پلیٹ فارم سے فائدہ اٹھانے کا موقع دیا گیا ہے۔
اس موقع پر الریسی نے امارات نیوز ایجنسی کا ایوارڈ کا میڈیا پارٹنر بننے پر اپنے فخر کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایوارڈ کسانوں کے لیے عزت مآب شیخ منصور بن زید النہیان کی حمایت کی عکاسی کرتا ہے۔ یہ حمایت زراعت اور لائیوسٹاک کے شعبے کی اہمیت میں دانشمند قیادت کے یقین کے مطابق ہے۔
انہوں نے امارات نیوز ایجنسی کے ایوارڈ کے تمام ایونٹس کے لیے مخصوص اور جدید میڈیا کوریج فراہم کرنے کے عزم پر زور دیا، جس کا اختتام اس کے دوسرے ایڈیشن میں جیتنے والوں کے اعلان پر ہوگا۔ انہوں نے کسانوں اوربریڈرزکو مقابلے اور دوسرے ایڈیشن میں حصہ لینے کی ترغیب پر اڈافسا کی کاوشوں کو سراہا۔
اڈافسا کیجانب سے شروع کردہ شیخ منصور بن زاید ایگریکلچرل ایکسیلنس ایوارڈ کا مقصد زرعی شعبے کی پودوں اور جانوروں دونوں حوالوں سے حوصلہ افزائی کرنا ہے۔ اس ایوارڈ کا مقصد کسانوں اور مویشیی پال حضرات کے درمیان مثبت مسابقت کے جذبے کو بھی فروغ دینا ہے۔
اڈافسا کو ایوارڈ کے دوسرے ایڈیشن اور اس کے ساتھ ہونے والے تہواروں اورمقابلوں میں شرکت کے لیے ملک کی تمام امارات سے 621 درخواستیں موصول ہوئیں۔ اس میں مرکزی ایوارڈ کے لیے مقابلہ کرنے والی 328 درخواستیں اورمتعلقہ مقابلوں میں شرکت کے لیے 293 درخواستیں شامل ہیں۔
ایوارڈ کے دوسرا ایڈیشن کی کل انعامی مالیت 1کروڑ درہم کے ہے۔ مزید برآں، اس سال ایوارڈ کی درجہ بندی میں ایک نئی کیٹیگری متعارف کرائی گئی ہے۔ اس تقریب میں 9 متنوع فیسٹیولز اور 21 مقابلوں کا انعقاد بھی کیا گیا جو الوثبہ میں شیخ زاید فیسٹیول کے میں منعقد کیے گئے ۔
ایوارڈ کو چار اہم کیٹیگری میں تقسیم کیا گیا ہے۔ پہلی کیٹیگری میں کسانوں اور بریڈرزکے لیے 8 ذیلی زمرے شامل ہیں۔ پودوں سے متعلقہ کیٹیگری کے لیے چار ایوارڈز نامزد کیے گئے ہیں،جس میں خاص طور پر بہترین اوپن فیلڈ فارمنگ،بہترین گرین ہاؤس فارمنگ، بہترین فروٹ فارم، اور بہترین آرگینک فارم شامل ہیں۔ جانوروں سے متعلقہ کیٹیگری میں چار ایوارڈز میں پروڈکٹیو لائیو سٹاک کیٹیگری، سمال پروڈیوسرز کی کیٹیگری،شہد کی مکھیاں پالنے والوں کی کیٹیگری اور ایکواٹک لائف کیٹیگری شامل ہیں۔
دوسری کیٹیگری زرعی جدت کے لیے وقف ہے اور اس میں دو ایوارڈز شامل ہیں: ایک پودوں پر مبنی زرعی اختراع کے لیے اور دوسرا جانوروں کی پیداوار میں جدت کے لیے۔ تیسری کیٹیگری خاص طور پر کمرشل فارمز کے لیے مختص کی گئی ہے اور اس میں کمرشل پلانٹ فارمز اور تجارتی جانوروں کی پیداوار کے فارمز کے دو ایوارڈز شامل ہیں۔
ایوارڈ کے دوسرے ایڈیشن میں، ایک نئی کیٹیگری متعارف کرائی گئی ہے،جو خاص طورپر بہترین خواتین فارم اور مویشیوں مالکان کے لیے مختص کی گئی ہے۔ اس کیٹیگری میں دو ایوارڈز شامل ہیں: ایک بہترین ممتاز خاتون کسان کے لیے اور دوسرا بہترین ممتاز خاتون مویشی پالنے والی کے لیے۔ اس کا مقصد زرعی شعبے میں خواتین کے کردار اور کوششوں اور غذائی تحفظ کے نظام کو بڑھانے میں ان کے تعاون اور اجاگر کو کرنا ہے۔
ترجمہ۔تنویر ملک