دبئی، 18جنوری ، 2024 (وام) ۔۔ محمد بن راشد المکتوم عالمی اقدامات (ایم بی آر جی آئی) نے اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے مہاجرین (یو این ایچ سی آر) کے ساتھ مزید تعاون کے مواقع کے ساتھ ساتھ جبری طور پر بے گھر ہونے والے افراد اور انکی میزبانی کرنے والے ملکوں کی مدد کے لیے بین الاقوامی کوششوں کو متحرک کرنے میں مدد کے لیے مشترکہ کام کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا۔ یہ بات چیت کابینہ امور کے وزیر اور ایم بی آر جی آئی کے سیکرٹری جنرل محمد بن عبداللہ القرقاوی اور یو این ایچ سی آر کے کمشنر فلیپو گرانڈی کے درمیان عالمی اقتصادی فورم کے موقع پر ہونے والی ملاقات مین ہوئی۔ ملاقات میں انسانی امداد اور ریلیف سے متعلق کئی موضوعات پر بات کی گئی جس میں زبردستی نقل مکانی سے پیدا ہونے والے انسانی چیلنجوں کو اجاگر کیا گیا۔ ملاقات کے دوران ہونے والی بات چیت میں ایم بی آر جی آئی اور یو این ایچ سی آرکے درمیان شراکت کو وسعت دینے اور بحرانوں، تنازعات اور موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کی وجہ سے بڑھتے ہوئے چیلنجوں کا سامنا کرنے والے دنیا بھر کے لاکھوں بے گھر افراد کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے ہنگامی ردعمل کی کوششوں کی حمایت کرنے کے امکانات پر بات ہوئی۔ ایم بی آر جی آئی اور یو این ایچ سی آرکے درمیان قریبی شراکت داری 2021 سےہے جس میں دونوں اداروں کے پروگراموں کی مالی اعانت میں ایک اہم شراکت دار کے طور پر شامل ہوتا ہے۔ آج تک ایم بی آر جی آئی نے تقریباً 136 ملین درہم (تقریباً 37 ملین ڈالر) کا تعاون کیا ہے جس سے 750,000 سے زیادہ مہاجرین، آئی ڈی پیز اور ایشیا اور افریقہ میں میزبان ملکوں کے ارکان مستفید ہوئے ہیں۔ گزشتہ دسمبر میں جنیوا میں یو این ایچ سی آرکے زیر اہتمام عالمی پناہ گزین فورم کے دوران ایم بی آر جی آئی نے جبری طور پر بے گھر ہونے والے افراد کی مدد کے لیے براہ راست خوراک کی امداد اور پائیدار معاش کے منصوبوں کی صورت میں 60.6 ملین درہم کا وعدہ کیا ۔ یہ اس کے کام کے اہم ستونوں میں سے ایک کے ساتھ مطابقت رکھتا ہے۔ ایم بی آر جی آئی کے وعدے میں سے تقریباً 37 ملین درہم یو این ایچ سی آر کے انسانی امدادی پروگراموں اور 8 ممالک آرمینیا، بنگلہ دیش، بوٹسوانا، بھارت، نمیبیا، نائیجیریا، پاکستان اور تیونس میں پائیدار ترقیاتی کاموں کے لیے فنڈ کرے گا۔ اس کے علاوہ 5.5 ملین درہم یو این ایچ سی آر کی سہولت فراہم کرے گا۔ غزہ کی پٹی میں فوری ضروریات کو پورا کرنے کے لیے ورلڈ فوڈ پروگرام کو مزید 18 ملین درہم کی رقم مختص کی جائے گی۔ ترجمہ: ریاض خان
ایم بی آر جی آئی کا انسانی کوششوں کو وسعت دینے کیلئے یو این ایچ سی آر سےتبادلہ خیال