دبئی، 18 جنوری، 2024 (وام ) ۔۔ دبئی انٹرنیشنل چیمبر خطے کی سب سے تیزی سے ترقی کرنے والی قابل تجدید توانائی کمپنیوں میں سے ایک، اے ایم ای اے پاور کو موزمبیق میں شراکت داری قائم کرنے میں تعاون کرے گا۔
اس اقدام سے براعظم افریقہ میں اماراتی کمپنی کے کاروبار کو مزید وسعت ملے گی۔
شراکت داری معاہدے کی شرائط کے تحت، اے ایم ای اے پاور موزمبیق کی ہائیڈرو پاور کے ساتھ مل کر 150 ملین ڈالر مالیت کے 125 میگاواٹ میٹامبو سولر فوٹوولٹک پاور پلانٹ کی تعمیر کرے گی۔
دبئی انٹرنیشنل چیمبر نے ماپوتو میں اپنے بین الاقوامی نمائندہ دفتر کے ذریعے اے ایم ای اے پاور کوموزمبیق میں سرمایہ کاری کے طریقہ کار، ممکنہ شراکت داریوں اور کاروباری ضروریات کے بارے میں رہنمائی فراہم کرے گی۔
چیمبر نے اہم اسٹیک ہولڈرز اور مقامی اداروں کے ساتھ دو طرفہ ملاقاتوں کے بعد اس معاہدے کوحتمی شکل دی ۔
بئی چیمبرز کے صدر اور سی ای او محمد علی راش لوتاہ اس حوالے سے کہا کہ دبئی کا متحرک نجی شعبہ امارات کے اسٹریٹجک فوائد اور سازگار کاروباری ماحول سے فائدہ اٹھاتے ہوئے عالمی سطح پر اپنی مسابقت کو ثابت کر رہا ہے، ۔ موزمبیق کی مارکیٹ میں اے ایم ای اے پاور کا کامیاب داخلہ مقامی کمپنیوں کی ترقی کو تیز کرنے اور فائدہ مند سودوں کو انجام دینے کی ہماری کوششوں کے اثرات کو واضح کرتا ہے ۔
انہوں نے مزید کہا کہ افریقہ ایک انتہائی اہم اسٹریٹجک مارکیٹ ہے، اور ہم براعظم میں نئے مواقع کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں ترجیحی مارکیٹوں کی نشاندہی کرنے کے لیے پرعزم ہیں جو دبئی میں کاروبار کے لیے مضبوط امکانات کے حامل ہیں۔
دبئی انٹرنیشنل چیمبر کے اس وقت پورے افریقی براعظم میں مصر، ایتھوپیا، گھانا، کینیا، موزمبیق، نائیجیریا اور جنوبی افریقہ میں سات نمائندہ کام کررہے ہیں مقامی کاروباری برادری کی بین الاقوامی توسیع میں مدد کے لیے چیمبر کی مہم دبئی گلوبل اقدام کے مقاصد سے ہم آہنگ ہے، جس کے تحت 2030 تک دنیا بھر میں 50 نمائندہ دفاتر کا ایک طاقتور نیٹ ورک قائم کیا جارہا ہے ۔
اے ایم ای اے پاور کے چیئرمین حسین النویس نے کہا کہ اے ایم ای اے پاور کو موزمبیق کے نیشنل انرجی مکس میں اپنا کردار ادا کرنے پر فخر ہے، اور ہم اپنے مقامی شراکت دار ہائیڈرو پاور اور بی این آئی ریگولیٹر، یوٹیلیٹی، اور حکومت کے ساتھ مل کر کام کرنے کے خواہاںہیں۔ موزمبیق اور مجموعی طور پر جنوبی افریقی خطے میں قابل تجدید توانائی کی مانگ بڑھ رہی ہے۔ یہ سولر فوٹوولٹک پروجیکٹ نہ صرف اس طلب کو پورا کرنے میں مدد کرے گا بلکہ کاربن اخراج کو بھی نمایاں طور پر کم کرے گا۔
میٹامبو سولر انرجی پروجیکٹ سے موزمبیق کے کاربن ڈائی آکسائیڈ کے اخراج میں تقریبا 232,900 ٹن سالانہ کمی متوقع ہے۔ ایک بار آپریشنل ہونے کے بعد، یہ منصوبہ موزمبیق اور وسیع تر جنوبی افریقی خطے میں بجلی کی بڑھتی ہوئی طلب کو پورا کرنے میں اہم کردار ادا کرے گا۔ یہ منصوبہ 150,000 سے زیادہ گھروں کو بجلی فراہم اور تعمیراتی مرحلے کے دوران 1,500 سے زیادہ ملازمتیں پیدا کرے گا، جس سے مقامی اور قومی معیشت کی ترقی میں مدد ملے گی۔
ترجمہ۔تنویرملک
دبئی انٹرنیشنل چیمبر اے ایم ای اے پاور کی موزمبیق میں شراکت داری میں تعاون کرے گا