دبئی،22 جنوری ، 2024 (وام) ۔۔ دبئی الیکٹرسٹی اینڈ واٹر اتھارٹی (دیوا) کے ایم ڈی سی ای او سعید محمد الطائر نے اعلان کیا ہےکہ دیوانے 2023 میں دنیا میں سب سے کم بجلی کے کسٹمر منٹس لاسٹ (سی ایم ایل منٹوں کی کل تعداد جس کے دوران صارفین کو بجلی کی بندش کا سامنا کرنا پڑتا ہے) حاصل کر لیا ہے۔
دیوانے فی گاہک صرف 1.06 منٹ ریکارڈ کیے جو 2022 میں فی صارف 1.19 منٹ سے بھی کم ہے۔ اس کا موازنہ یورپی یونین کی معروف یوٹیلیٹی کمپنیوں کے ذریعے ریکارڈ کیے گئے 15 منٹ کے قریب ہے۔ سعید محمد الطائر نے کہا کہ نائب صدر، وزیر اعظم اور دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم کے وژن اور ہدایات پر عمل کرتے ہوئے ہم دبئی میں توانائی اور پانی کے بنیادی ڈھانچے کی ترقی جاری رکھے ہوئے ہیں۔ ہمیں متحدہ عرب امارات اور دبئی کی عالمی کامیابیوں میں دیواکی شراکت پر فخر ہے۔ دیوانے دنیا میں سب سے کم بجلی سی ایم ایل صرف 1.06 منٹ فی صارف سالانہ حاصل کی ہے۔
یہ ایک سمارٹ اور مربوط سمارٹ گرڈ کے ذریعے جدت اور سہولیات اور خدمات کے انتظام میں دیواکی کوششوں کا مجموعہ ہے۔ یہ چوتھے صنعتی انقلاب کی جدید ترین خلل انگیز ٹیکنالوجیز کا استعمال کرتا ہے جس میں مصنوعی ذہانت ، بلاک چین، توانائی کا ذخیرہ، انٹرنیٹ آف تھنگز اور دیگر شامل ہیں۔ یہ دستیابی،کارکردگی اور پائیداری کے اعلیٰ ترین معیارات کے مطابق بجلی اور پانی کی خدمات فراہم کرنے میں معاون ہے۔ اس سے دیواکی چستی، لچک اور دبئی میں بجلی اور پانی کی بڑھتی ہوئی مانگ کے ساتھ ہم آہنگ ہونے کی تیاری میں بھی اضافہ ہوتا ہے تاکہ دنیا کے بہترین شہر کے لیے بہترین سہولیات فراہم کی جا سکیں۔
انہوں نے کہا کہ دیواجس سمارٹ گرڈ کو لاگو کر رہا ہے اسمیں 7 بلین درہم کی کل سرمایہ کاری ہے اس کامیابی میں اہم کردار ادا کرنے والے ٹولز میں سے ایک ہے۔ سمارٹ گرڈ جدید خصوصیات فراہم کرتا ہے جس میں ہموار، تیز اور موثر آپریشن کو یقینی بنانے کے لیے پورے بجلی اور پانی کے نیٹ ورک میں خودکار فیصلہ سازی کی صلاحیتیں اور انٹرآپریبلٹی شامل ہے۔ دیواکی جانب سے اسمارٹ گرڈ کے نیچے شروع کیے گئے پروگراموں میں ایک آٹومیٹک اسمارٹ گرڈ ریسٹوریشن سسٹم ہے، جو کہ خطے میں اپنی نوعیت کا پہلا ہے جو اپنے پاور نیٹ ورک کے کنٹرول، انتظام اور نگرانی کو بڑھاتا ہے۔
یہ نظام بغیر کسی انسانی مداخلت کے چوبیس گھنٹے کام کرتا ہے۔ یہ ایک سمارٹ، اختراعی، اور مرکزی نظام کا استعمال کرتا ہے جو پاور نیٹ ورک میں خرابی کا پتہ لگاتا ہے، اسے الگ کرتا ہے اور خود بخود سروس کو بحال کرتا ہے۔ یہ گرڈ آٹومیشن، خرابی کا پتہ لگانے اور کنکشن کی بازیافت کو بہتر بناتا ہے۔ یہ قابل اعتماد، جوابدہی اور کارکردگی کے اعلیٰ ترین معیارات کے مطابق بجلی کی فراہمی کو برقرار رکھنے کے لیے دیواکی کوششوں کی بھی حمایت کرتا ہے۔
ترجمہ: ریاض خان