یو اے ای ایس ڈبلیو اے ٹی چیلنج قانون نافذ کرنے والے اداروں میں علم کے اشتراک کو فروغ دیتا ہے:جنوبی افریقی خصوصی ٹاسک فورس

دبئی، 22 جنوری، 2024 (وام) ۔۔ جنوبی افریقہ کی اسپیشل ٹاسک فورس ٹیم نے ایس ڈبلیو اے ٹی ٹیموں کی جنگی صلاحیتوں کو بڑھانے اور علمی تبادلوں کو فروغ دینے میں چیلنج کے اہم کردار پر زور دیتے ہوئے یو اے ای ایس ڈبلیو اے ٹی چیلنج 2024 میں شرکت کی تصدیق کی ہے۔

جنوبی افریقی ٹیم نے اس بات پر زور دیا کہ یو اے ای ایس ڈبلیو اے ٹی چیلنج میں شرکت سے اس کی خصوصی ٹیموں کو دیگر ٹیموں کے ساتھ اپنی صلاحیتوں کا جائزہ لینے، مختلف حکمت عملیوں اور طریقہ کار دریافت کرنے اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ علم کا تبادلہ کرنے کا ایک قیمتی موقع فراہم کرے گی۔

ٹیم نے واضح کیا کہ یو اے ای ایس ڈبلیو اے ٹی چیلنج کے لیے تیاریوں میں جامع تربیت شامل ہے، جس میں جسمانی تربیت، حکمت عملی کی مشقیں شامل ہیں۔ ہم نے درست شوٹنگ ، فورسڈ انٹری، اور اترنے کی تکنیکی مہارت کو بہتر بنانے پر توجہ مرکوز کی گئی ۔مزید برآں، آنے والے چیلنج سے نمٹنے کے لیے نئی حکمت عملیوں کو شامل کرتے ہوئے حکمت عملی کے طریقوں اور طریقہ کار کو بڑھانے کے لیے پچھلے تجربات کا مکمل جائزہ اور تجزیہ کیا گیا ہے۔

جنوبی افریقی ٹیم نے مزید کہا کہ مقابلوں میں جسمانی فٹنس اور نشانہ بازی میں مہارت درستگی اور رفتار میں اضافہ کرتی ہے۔ ہم دوسری ٹیموں سے مقابلہ کرنے کے لیے پورے چیلنج کے دوران مسابقتی ذہنیت سے کام لیں گے۔ ہمارا مقصد حکمت عملی کی تیکنیکس، اعلیٰ جسمانی فٹنس میں مہارت کا مظاہرہ کرنا ہے۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ایس ڈبلیو اے ٹی ٹیم کے لیے ضروری اوصاف مضبوط جسمانی کنڈیشنگ، اسٹریٹجک مہارت، نفسیاتی مضبوطی، لچک، اجتماعی کوشش، اسٹریٹجک انتخاب کرنے کی مہارت، اور دباؤ والے حالات میں ہم آہنگی اور کارکردگی کو برقرار رکھنا ہیں۔

جنوبی افریقی ٹیم نے کہا کہ ایس ڈبلیو اے ٹی چیلنج میں ان کے سابقہ ​​تجربات کی وجہ سے وہ اس سال کے ایڈیشن میں حصہ لے رہی ہے جس کا مقصد عالمی سطح پر صلاحیتوں کا اندازہ لگانا، دوسری ٹیموں سے معلومات کا حصول اور اپنی آپریشنل کارکردگی کو بڑھانے کے لیے علم اور مہارت حاصل کرنا ہے۔

ٹیم نے نشاندہی کی کہ مقابلے میں نئے آنے والے خصوصی سیگمنٹس میں شامل ہونے کی توقع ہے جو ایس ڈبلیو اے ٹی فرائض کے الگ الگ پہلوؤں، ٹاور ایونٹ، اسالٹ ایونٹس، اور رکاوٹ کورس ریسنگ پر مشتمل ہوں گے۔

جنوبی افریقی ٹیم نے اس بات پر زور دیا کہ یو اے ای ایس ڈبلیو اے ٹی چیلنج میں شرکت ان کے اہداف کے مطابق ہے، جو ان کی تربیت کا جائزہ ، حقیقی زندگی کے آپریشنز سے ملتے جلتے دباؤ کا سامنا کرنے اور ان کے لڑنے کے جذبے کو بڑھانے کا موقع فراہم کرتا ہے۔

ٹیم نے کہا کہ گزشتہ سال کے ایڈیشن میں ہماری کارکردگی مطلوبہ سطح سے کم رہی، جس کے نتیجے میں پوائنٹس کا نمایاں نقصان ہوا۔ اس کو دیکھتے ہوئے ہم نے اس سال بہتر نتائج حاصل کرنے اور پچھلے سالوں کے اسباق اور تجربات سے ڈرائنگ کرنے پر زیادہ زور دیا ہے۔


ترجمہ۔تنویرملک