ابوظہبی، 24 جنوری، 2024 (وام) ۔۔ خصوصی مہارت کے ساتھ نیشنل ایونٹس کی حمایت اور جدید ٹیکنالوجی اور اے آئی کے شعبوں میں نمایاں پیش رفت اور تازہ ترین رجحانات سے ہم آہنگ رہنے کے لیے ای سی ایس ایس آر نالج پارٹنر کے طور پربغیر پائلٹ سسٹمز (یو میکس )اینڈ سمولیشن اینڈ ٹریننگ (سم ٹیکس) نمائش میں شرکت کر رہا ہے۔
ای سی ایس ایس آر کی شرکت اس کے سٹریٹجک پلان میں اے آئی اور جدید علوم کے شعبوں میں اس کی دلچسپی کے ساتھ ساتھ مختلف شعبوں میں آئی ٹی انقلاب کے تیز رفتار اثرات پر مبنی ہے۔
ای سی ایس ایس آر اپنی شرکت کے دوران مختلف قسم کے سائنسی و تحقیقی موضوعات پر تجزیاتی بصیرت فراہم کرنے کے لیے اسٹریٹجک مکالموں کا انعقاد کرے گا جن میں بغیر پائلٹ کے نظام سے لاحق سمندر، ہوا اور زمینی خطرات، خود مختار ہتھیاروں کے نظام کے چیلنجز، بغیر پائلٹ سسٹمزکے درمیان فرق اور ان کے گورننس فریم ورک، اور بغیر پائلٹ کے ہتھیاروں کے استعمال کے قانونی اور اخلاقی مضمرات شامل ہیں۔
ماہرین اور ماہرین تعلیم ان موضوعات پراظہار خیال کریں گے، جن میں ایس۔راجارتنم اسکول آف انٹرنیشنل اسٹڈیز، نانیانگ ٹیکنالوجیکل یونیورسٹی، سنگاپور کے ریسرچ فیلو ڈاکٹر ٹین ٹیک بون ،متحدہ عرب امارات یونیورسٹی میں کالج آف انفارمیشن ٹیکنالوجی کے ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر فادي النجار اور یونیورسٹی آف نیو ساؤتھ ویلز، آسٹریلیا میں دفاع اور سیکورٹی ٹیکنالوجی گروپ میں ویلیوز کے ڈپٹی ڈائریکٹر ڈاکٹر میکس کیپوچیو، ابوظہبی خود مختار سسٹمز انوسٹمنٹ(اے ڈی اے ایس آئی) کے سینئر پروگرام مینیجرمحمد النعیمی،،ربدان اکیڈمی کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر اولی سورسا شامل ہیں۔
مزید برآں، ای سی ایس ایس آر نمائش کے شرکا کو اپنے جدید علمی پویلین کے ذریعے اپنی تحقیق اور سائنسی پیداوار کے ساتھ ساتھ اپنی تازہ ترین کتابوں اور اسٹریٹجک مطالعاتی اشاعتوں سے متعلق جاننے کا موقع فراہم کرے گا۔
ای سی ایس ایس آر کے ایڈوانسڈ سائنسز اینڈ آرٹیفیشل انٹیلی جنس سیکٹر میں ملٹری اینڈ اسپیس اسٹریٹجک اسٹڈیز ڈیپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر عبداللہ الشاطری نے کہا کہ مرکز کا بنیادی کردار پالیسی سازوں کی مدد کے لیے اسٹریٹجک تجزیاتی مطالعات تیار کرنا ہے۔
امارات نیوز ایجنسی (وام) کو دیے گئے ایک بیان میں، الشاطری نے بتایا کہ یہ مرکز یومیکس اور سم ٹیکس 2024 نمائش میں اپنی شرکت کے ذریعے متعدد تحقیقی مصنوعات کو اسکرینز پر پیش کر رہا ہے۔ مرکز کا پویلین ماہرین، ماہرین تعلیم، اور صنعت کے نمائندوں پر مشتمل اسٹریٹجک مباحثوں کا انعقاد بھی کرے گا۔
متعلقہ اداروں کے ساتھ اپنی اسٹریٹجک شراکت داری کے تحت ای سی ایس ایس آرنے علمی شراکت دار کے طور پر، کوپ28 اور گلوبل میڈیا کانگریس 2023 جیسے اہم قومی پروگراموں کی حمایت کی ہے۔
ترجمہ۔تنویرملک