دوہا،23 جنوری ، 2024 (وام) ۔۔ مہدی تریمی کےگول سے منگل کو ایجوکیشن سٹی سٹیڈیم میں اے ایف سی ایشین کپ قطر 2023 کے گروپ سی میں ایران نے متحدہ عرب امارات کو 2-1 سے شکست دے کر دونوں ٹیموں کو راؤنڈ آف 16 میں بھیج دیا۔
متحدہ عرب امارات نے 4 پوائنٹس کے ساتھ گروپ تھری کے رنر اپ کے طور پر کوالیفائی کیا۔ ادھر عبداللہ بن خلیفہ اسٹیڈیم میں فلسطین ہانگ کانگ کو 3-0 سے شکست تیسرے نمبر پر رہا۔
تریمی نے اپنا قطر 2023 کا پہلا گول 25 ویں منٹ اور 65 ویں منٹ میں کیا۔اس سے پہلے متحدہ عرب امارات کے الغسانی نے دوسرے ہاف کے اضافی وقت میں فیصلہ کن گول کے ساتھ اپنی گنوائی گئی پنالٹی کک کو پورا کیا۔
ترجمہ: ریاض خان