ورلڈ آف کافی دبئی میں 30 فیصد اضافے کیساتھ 13,000 سے زیادہ خصوصی مہمانوں کی شرکت

دبئی،23 جنوری ، 2024 (وام) ۔۔ ورلڈ آف کافی دبئی گزشتہ سال کی نسبت30 فیصد اضافہ کے ساتھ 13,000 سے زیادہ خصوصی مہمانوں کی زبردست شرکت کے ساتھ کامیابی کے ساتھ ختم ہوگئی۔ اختتامی دن کی خاص بات یو اے ای نیشنل بارسٹا چیمپئن شپ کے فاتحین کی تاج پوشی تھی۔ اس مقابلے میں متحدہ عرب امارات کے سب سے زیادہ باصلاحیت بارسٹاس کو نمایاں کیا گیا تھا جو ٹائٹل اور ورلڈ بارسٹا چیمپئن شپ میں ملک کی نمائندگی کرنے کے موقع کے لیے کوشاں تھے۔

ٹائپیکا کیفے کی مائیکلا رنازول نے پہلی پوزیشن ، آرچرز کافی کے کمال رسیاد نے دوسری پوزیشن جبکہ کافی آرکیٹیکچر کے نوران البنائے نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ مزید برآں لیٹ آرٹ میں پہلا مقام گولڈ باکس روسٹری سے مونڈرک الپاس کو دوسرا مقام نمبر فائیو گیٹ سے اینجلو لگاتا کو اور تیسرا مقام پورش کے ذریعے DRVN سے Jatfikly Raymond Ampuan کو دیا گیا۔

اختتامی دن میں تین دلکش لیکچرز بھی پیش کیے گئے جو ایونٹ کے تعلیمی جزو کو مزید تقویت بخشتے تھے۔ ایبرو کے ڈیمین اور مرجن نے پہلی بحث کی قیادت کی جب کہ اسپیشلٹی کافی ایسوسی ایشن کے اے ایس ٹی ڈائریکٹر بین ہلٹ نے نیو اسپیشلٹی کافی ایسوسی ایشن سکلز ڈپلومہ کی تفصیلات پیش کیں۔ اینڈریاس زینڈر نے 'کافی نکالنے والے پلانٹس کی اقتصادیات: پائیداری کی سرمایہ کاری پر منافع کا تجزیہ' پر ایک فکر انگیز لیکچر دیا۔ ڈی ایکس بی لائیوکے سینئر نائب صدر خالد الحمادی نے کہاکہ ورلڈ آف کافی دبئی 2024 نمائش کے تازہ ترین ایڈیشن نے کافی کی صنعت کے اسٹیک ہولڈرز اور شائقین کے درمیان خاصی دلچسپی پیدا کی ہے جس میں بین الاقوامی شراکت کاروں کی شرکت حاصل ہوئی۔

اس ایڈیشن نے بنیادی طور پر کافی کی صنعت کی پائیداری پر توجہ مرکوز کی ہے جبکہ کافی کی اقسام اور تیاری کے طریقوں کا احاطہ کرنے والے تعلیمی پلیٹ فارم فراہم کرکے صارفین میں کافی کلچر کو فروغ دیا ہے۔ نمائش مین ایک قابل ذکر شرکت نظر آئی جس میں مہمانوں کی تعداد تقریب کے افتتاحی ایڈیشن سے تقریباً چار گنا تھی۔ انہون نے کہا کہ اس سال کے ایڈیشن سے حاصل کی گئی شاندار کامیابی کو دیکھتے ہوئے ہم اگلے سال اس ایونٹ کے چوتھے ایڈیشن کے انعقاد کے منتظر ہیں۔

نمائش کے دورے کے دوران دبئی اور شمالی امارات میں کرغزستان کے قونصل جنرل تیمور عبدی جلیل نے کہاکہ پہلے 10 مہینوں کے دوران کرغزستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان تجارت کے حجم میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ 2023 میں 2022 کی اسی مدت کے مقابلے میں دو گنا اضافہ درج کیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ کرغزستان میں متحدہ عرب امارات کی سرمایہ کاری 31,422,000 ڈالر تک بڑھ گئی ہے جو 2022 میں کی گئی سرمایہ کاری سے تقریباً تین گنا زیادہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ متحدہ عرب امارات میں کرغزقونصلیٹ جنرل میں میرا عملہ اور میں اماراتی کافی کے شوقین ہیں۔ اس لمحے سے فائدہ اٹھاتے ہوئے میں ورلڈ آف کافی دبئی 2024 نمائش میں شرکت کرنے والی اماراتی کافی کمپنیوں کو کرغزستان میں مواقع تلاش کرنے اور وہاں اپنی مصنوعات پیش کرنے کی دعوت دیتا ہوں۔

ورلڈ آف کافی دبئی 2024 نے 15,000 مربع میٹر کے رقبے پر 51 ممالک کے 1,650 سے زیادہ نمائش کنندگان اور برانڈز کی شرکت دیکھی جو ایک اہم بین الاقوامی مرکز کے طور پر کھڑا ہے جو کافی کی صنعت کے ہر پہلو بشمول کسانوں، تاجروں، مینوفیکچررز ، تقسیم کار، چھوٹی اور درمیانے درجے کی کمپنیاں، کیفے مالکان، باریسٹا، ہوٹل اور کافی کے شوقین کو اکٹھا کرتا ہے۔

نمائش میں کافی کی صنعت میں مقامی، علاقائی اور بین الاقوامی کمپنیوں اور برانڈز کی زبردست شرکت دیکھی گئی جس سے قیمتی روابط اور تعاون کو فروغ ملا۔ ورلڈ کافی نمائش کا چوتھا ایڈیشن 10 سے 12 فروری 2025 تک منعقد ہوگا۔

ترجمہ: ریاض خان