دبئی کسٹمز کی میڈیا پارٹنرز کے اعزاز میں تقریب

دبئی،23 جنوری ، 2024 (وام) ۔۔ دبئی کسٹمز نے اپنے مقامی میڈیا پارٹنرز کو تجارتی اقدامات کے بارے میں ان کی تیز رپورٹنگ اور ہموار تجارتی کارروائیوں میں سہولت فراہم کرنے اور معاشرےکے تحفظ کے لیے محکمے کے عزم کو بڑھانے کے لیے انتھک کوششوں کے اعتراف میں اعزازی تقریب کا انعقاد کیا۔ یہ تقریب نویں کسٹمز ہفتہ کے ایک حصے کے طور پر منعقد کی گئی تھی۔

تقریب میں دبئی کسٹمز کے ڈائریکٹر جنرل اور پورٹس، کسٹمز اور فری زون کارپوریشن کے سی ای او احمد محبوب مصبیح ،امارات نیوز ایجنسی (وام) کے ڈائریکٹر جنرل محمد جلال الرئیسی اور متحدہ عرب امارات میں میڈیا اداروں کے ادارتی بورڈز کے سربراہان نے شرکت کی۔ تقریب میں دبئی کسٹمز کی حالیہ میڈیا کامیابیوں کو اجاگر کرنے کے حوالے سے ایک پریزنٹیشن کی نمائش کی گئی۔ ان کامیابیوں نے بین الاقوامی سطح پر دبئی کی آواز اور عالمی مسابقت کے اہم اشاریوں پر اپنی پیشرفت کو نمایاں طور پر آگے بڑھایا ہے جو کہ ترقی پزیر مستقبل کے لیے اس کے عزم کی مثال ہے۔

احمد محبوب مصبیح نے کہاکہ ہمارا قومی میڈیا پائیدار ترقی، سماجی اقدار کو فروغ دینے اور مہذب ابلاغ میں ایک اہم محرک ہے۔ اپنے قومی میڈیا کے ساتھ شراکت داری کرتے ہوئے ہم پائیدار ترقی کو آگے بڑھا رہے ہیں، سماجی اقدار کو فروغ دے رہے ہیں اور زمینی سطح پر ہماری کامیابیوں کو بڑھانے میں ان کے اہم کردار کے ذریعے مہذب مواصلات کو فروغ دے رہے ہیں۔

وام کے ڈائریکٹر جنرل محمد جلال الرئیسی نے کہاکہ میڈیا مقامی ترقی سے لے کر عالمی قیادت تک تمام سطحوں پر متحدہ عرب امارات کی نمایاں پیشرفت کی اہمیت کو بڑھاتا ہے جو کہ متحدہ عرب امارات کی دور اندیش قیادت اور مسلسل ترقی کے لیے لگن کا ثبوت ہے۔ تقریب میں میڈیا کے نمائندوں کو اعزاز دینے کے ساتھ ساتھ 2023 کے میڈیا کمیونیکیشن ایوارڈ کے فاتحین بھی شامل تھے۔

ترجمہ: ریاض خان