ابوظبی،23 جنوری ، 2024 (وام) ۔۔ متحدہ عرب امارات نے دوست ممالک کی مدد کی مسلسل کوششوں کے تحت 50 ٹن ضروری غذائی امداد سے لدا ایک طیارہ برکینا فاسو کے لیے روانہ کیا ہے۔
معاون وزیر برائے امور خارجہ برائے بین الاقوامی ترقیاتی امور سلطان الشمسی نے کہاکہ افریقہ کے تمام برادر اور دوست ممالک کو ضروری امدادی اشیاء کی فراہمی کے ذریعے ریلیف فراہم کرنے کے لیے متحدہ عرب امارات نے ایک امدادی طیارہ بھیجا ہے تاکہ برکینا فاسو میں غذائی قلت سےنمٹ کرمتاثر خاندانوں کے سب سے زیادہ کمزور طبقوں جن میں بنیادی طور پر بچے، بوڑھے اور خواتین شامل ہیں کی ضروریات کو پورا کیا جا سکے۔
انہوں نےکہا کہ یہ امداد ان کوششوں کا حصہ ہے جن کا مقصدبرکینا فاسو کے رہائشیوں کے ایک بڑے طبقے کے لیے غذائی تحفظ کے حصول کے لیے قومی اور بین الاقوامی مدد فراہم کرنا ہے۔ متحدہ عرب امارات کے تعاون کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو بڑھانے کے لیے مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کو تقویت دینا ہے۔ امدادی امداد ضرورت کے وقت ممالک کی مدد کرنے کے لیے ملک کے انسانی ہمدردی کے نقطہ نظر کا تسلسل ہے۔
ترجمہ: ریاض خان