ابوظہبی، 25 جنوری، 2024 (وام)۔۔ یومیکس اینڈ سم ٹیکس 2024 کا چھٹا ایڈیشن اختتام پزیر ہوگیا،جس میں وزارت دفاع کے لیے متحدہ عرب امارات کی دفاعی وسیکیورٹی آلات کی خریداریوں کی ذمہ دار اتھارٹی توازن کونسل کی جانب سے 2ارب93کروڑ 0 2لاکھ درہم مالیت کے18معاہدوں کا اعلان کیا گیا۔
تیسرے اور آخری دن وزارت دفاع کی جانب سے مقامی اور بین الاقوامی کمپنیوں کے ساتھ 8 معاہدوں پر دستخط کیے گئے جن کی کل مالیت 1ارب2کروڑ0 2لاکھ درہم تھی۔
دریں اثنا، پہلے دن97کروڑ0 1لاکھ درہم مالیت کے5 سودے اور دوسرے دن93کروڑ 0 9لاکھ درہم کے 5 سودے طے پائے۔
اس بات کا اعلان یومیکس اینڈ سم ٹیکس2024 کے آخری دن، توازن کونسل کے سرکاری ترجمان ماجد احمد الجابری اور توازن کونسل میں کارپوریٹ کمیونیکیشن کی چیف منی احمد الجابر،سینئر حکام اور مقامی اور بین الاقوامی میڈیا کے نمائندوں کی موجودگی میں منعقدہ اختتامی پریس کانفرنس کے دوران کیا گیا۔
ماجد احمد الجابری نے کہا کہ یومیکس اینڈ سم ٹیکس2024 کے آخری دن دستخط کیے گئے مقامی معاہدوں کی تعداد 5 تھی جن کی مالیت 85کروڑ 0 9لاکھ درہم تھی۔50کروڑ0 9لاکھ درہم مالیت کا پہلا معاہدہ بنیادی ڈھانچے کے دفاعی نظام کی خریداری کے لیے ایج گروپ کو دیا گیا۔1کروڑ0 7لاکھ درہم کا لیت کا دوسرا معاہدہ "زین ٹیکنالوجیز لمیٹڈ" کے ساتھ تربیتی سیمولیٹراور سپورٹ پیکج کی خریداری کے لیے کیا گیا تھا،15کروڑ 0 2لاکھ درہم کا تیسرا معاہدہ "اسٹار سیٹلائٹ کمیونیکیشن کمپنی الیاہ سات کو زمینی مواصلاتی مراکز کی دیکھ بھال اورآپریشن ل خدمات کے لیے دیا گیا۔
مصنوعی ذہانت کے پروگرام تیار کرنے کے لئے بیانات کے ساتھ10کروڑ درہم جبکہ مواصلاتی بینڈ فراہم کرنے کے لئے سیٹلائٹ امیجنگ ٹیکنالوجیز کے ساتھ8کروڑ10لاکھ درہم مالیت کا معاہدہ کیاگیا۔
الجابری نے بتایا کہ مجموعی طور پر3 بین الاقوامی سودوں کی مالییت16کروڑ0 3لاکھ درہم رہی۔ زیر آب سونار سسٹمز کی خریداری کے لیے 11کروڑ درہم مالیت کاسب سے بڑا کنٹریکٹ فرانسیسی کمپنی "EXAIL ROBOTICS SAS" کو دیا گیا ، جبکہ کمیونیکیشن سبسکرپشن فراہم کرنے کے لیے 5کروڑ10لاکھ درہم کا دوسرا سب سے بڑا ٹھیکہ امریکی کمپنی "HAWKEYE360" کو دیا گیا ۔ اینٹینا مینٹیننس سروسز فراہم ی کے لیے 0 2لاکھ درہم مالیت کا ایک اور معاہدہ امریکی کمپنی ڈیجیٹل گلوب کے ساتھ کیا گیا ۔
پریس کانفرنس کے اختتام پر، الجابری نے ایکوزیشن پروکیورمنٹ اور تزویراتی شراکت داری کے بہترین عالمی طریقوں کے ذریعے دفاعی صنعتوں کو فروغ دینے کے لیے توازن کونسل کے عزم کا اعادہ کیا۔
ترجمہ۔تنویرملک