دبئی پولیس کا یو اے ای سوات چیلنج 2024 میں مفت داخلے کا اعلان

دبئی، 24 جنوری، 2024 (وام )۔۔یو اے ای سوات چیلنج 2024 کی آرگنائزنگ کمیٹی نے 3فروری سے الرویہ کے ٹریننگ سٹی میں شروع ہونے والے یو اے ای سوات چیلنج 2024 کے لیے رجسٹریشن کے آغاز کا اعلان کردیا ہے۔
اس سال کے چیلنج میں عالمی سطح کی ٹیکٹیکل ٹیمیں پانچ اہم چیلنجز میں مدمقابل ہوں گی۔ جن میں ٹیکٹیکل چیلنج اسالٹ چیلنج، آفیسر ریسکیو، ہائی ٹاور چیلنج، اور رکاوٹ کورس شامل ہیں۔
مزید برآں، کمیٹی نے بتایا کہ یو اے ای سوات چیلنج کے شائقین کے لیے دلچسپ ضمنی ایونٹسکا بھی انعقاد کیا جائے گا۔ ان میں دبئی پولیس کے مختلف محکموں اور دبئی پولیس اکیڈمی کے خصوصی یونٹوں کی فوجی پریڈ شامل ہے، جس میں پولیس بینڈ پرفارمنس پیش کرے گا۔
اس پروگرام میں سیکورٹی انسپکشن ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام کے9 یونٹ شو، جنرل ڈیپارٹمنٹ آف کریمنل انویسٹی گیشن کے زیر اہتمام دبئی پولیس ای سپورٹس ٹورنامنٹ، اور دبئی پولیس مانٹڈ یونٹ کی طرف سے ایک ڈسپلے بھی شامل ہے۔
زائرین مختلف ریستورانز کی طرف سے پیش کیے جانے والے مختلف کھانوں سے لطف اندوز ہوسکیں گے اورر انہیں چیلنج کے شراکت داروں کی طرف سے دکھائے جانے والے دیگر آئٹمز میں شامل ہونے کا موقع ملے گا۔
زائرین "دبئی پلاٹینم لسٹ" کی ویب سائٹ https://dubai.platinumlist.net/event-tickets/90634/uae-swat-challenge-2024 پر جا کر مفت ٹکٹ حاصل کر سکتے ہیں۔


ترجمہ۔تنویرملک