ڈی ایف ایس اے کی جانب سے قیام کے بعد سے اب تک کی ریکارڈ تعداد میں لائسنس کا اجرا

دبئی، 24 جنوری، 2024 (وام ۔۔ دبئی فنانشل سروسز اتھارٹی (ڈی ایف ایس اے)نے 2023 کے دوران گزشتہ سال کے مقابلے میں 25 فیصد اضافے سے ریکارڈ توڑ 117 فرموں کو لائسنس اجرا اور رجسٹریشن کے ساتھ غیر معمولی ترقی کا اعلان کیا ہے۔مالیاتی خدمات کے شعبے کے مختلف حصوں میں لائسنسنگ میں اضافہ ہوا ہے۔

ڈی ایف ایس اے کے مطابق ڈی آئی ایف سی میں اثاثہ جات منیجرز اور ہیج فنڈ مینیجرز کمپنیوں کی تعداد میں قابل ذکر اضافہ ہوا،خصوصاہیج فنڈ مینیجرز کمپنیوں کی رجسٹریشن میں گزشتہ سال کے مقابلے میں125 فیصداضافہ ہوا۔ مزید برآں، نومبر 2023 تک ڈی آئی ایف سی ایکسچینج، ناسداک دبئی، میں 27ارب ڈالر مالیت کے ساتھ دنیا کی سب سے بڑی لسٹڈ ای ایس جی سکوک مارکیٹ ہے۔

ڈی ایف ایس اے کے چیئرمین فاضل العلی نے کہا کہ 2023 کی نمایاں کامیابیاں نہ صرف موجود بلکہ مستقبل کی تشکیل اور گورننس کے لیے ہماری لگن کا ثبوت ہیں۔ ہمارا مقصد ایک بین الاقوامی ریگولیٹری باڈی کے طور پر ایک عالمی معیار قائم کرنا ہے، جو حکومت کے اسٹریٹجک وژن بشمول دبئی اکنامک ایجنڈا ڈی33 کے ساتھ مل کر بہترین کارکردگی پیش کرتا ہو۔

لائسنس یافتہ فرموں میں ترقی کے ساتھ ساتھ، اس عرصے میں ڈی ایف ایس اے کے تعلقات کے قیام میں بھی اضافہ ہوا جنہوں نے مقامی اور بین الاقوامی ریگولیٹری اداروں اور شراکت داروں کے ساتھ تعلقات کو مضبوط بنانے میں اہم پیش رفت کی۔ ڈی ایف ایس اے نے انسداد منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کی مالی معاونت سے نمٹنے کے لیے تعاون کو بڑھاتے ہوئے یو اے ای کے فنانشل انٹیلی جنس یونٹ کے ساتھ مفاہمت کی ایک یادداشت پر دستخط کیے ڈی ایف ایس اے نے ہانگ کانگ مانیٹری اتھارٹی کے ساتھ ایک شراکت داری بھی قائم کی ۔ اس شراکت داری کا سب سے اہم اقدام آئندہ ہونے والی مشترکہ موسمیاتی مالیاتی کانفرنس ہے، جو اس موسم خزاں میں ہانگ کانگ میں منعقد ہوگی۔

ڈی آئی ایف سی میں پائیدار کیپٹل مارکیٹوں کی ترقی کو تیز کرنے کے اپنے عزم کو اجاگر کرتے ہوئے، ڈی ایف ایس اے نے کوپ28 کے فنانس ڈے کے دوران، 2024 کے دوران ڈی آئی ایف سی میں پائیداری سے متعلق قرض کی سیکیورٹیز لسٹنگ کے خواہشمند ان یشورز کے لیے ریگولیٹری فیس میں چھوٹ کا اعلان کیا۔

العلی نے مزید کہا کہ جیسا کہ ہم نے 2024 میں ترقی حاصل کی ، ہمارا مقصد اپنے چار اسٹریٹجک ستونوں - ڈیلیوری، انگیجمنٹ، انوویشن، اور پائیداری پر مضبوطی سے قائم رہنا ہے۔ یہ ستون ہماری جستجو کی بنیاد ہیں نہ صرف معیارات پر پورا اترنے بلکہ مالیاتی منظر نامے میں استحکام، جدت اور پیشرفت کو یقینی بناتے ہوئے انہیں مزید مضبوط کرنا ہے۔