متحدہ عرب امارات اور جمہوریہ کانگو کے صدور کا دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال

ابوظہبی، 27 جنوری، 2024 (وام) ۔۔ صدر عزت مآب شیخ محمد بن زاید النہیان نے جمہوریہ کانگو کے صدر فیلکس فیلکس شیسکیڈی سے ٹیلی فون پر بات چیت کی۔

بات چیت میں دو طرفہ تعلقات کا جائزہ اور دونوں ممالک اور ان کے شہریوں کے پائیدار ترقی کے عزائم کو آگے بڑھانے کے لیے مزید تعاون کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

صدرعزت مآب نے صدر شیسیکیڈی کو حالیہ انتخابات میں دوبارہ ملک کاصدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی،اوران کی اپنے ملک کی قیادت اوراس کے عوام کی امنگوں کو پورا کرنے میں کامیابی کے لیے نیک خواہشات کااظہار کیا۔

کانگو کے صدر نے مبارکباد دینے اوراپنے ملک عوام کے لیے پرجوش جذبات کا اظہار کرنے پرعزت مآب کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے متحدہ عرب امارات کے ساتھ جمہوریہ کے تعلقات کو باہمی مفاد پر مبنی طریقوں سے مضبوط اور ترقی دینے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔

دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے متعدد علاقائی اور بین الاقوامی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔


ترجمہ۔تنویرملک