کوپ28 اعلی کمیٹی کا اجلاس ، یو اے ای کی زیر قیادت گیم چینجنگ کلائمیٹ سمٹ پر تبادلہ خیال

ابوظہبی، 27 جنوری، 2024 (وام) ۔۔ وزیر خارجہ اور اعلی کمیٹی برائے کوپ28 یو اے ای کے چیئرمین عزت مآب شیخ عبداللہ بن زاید النہیان کی زیر صدارت اعلی کمیٹی کے ارکان کا اجلاس ہوا جس میں یو اے ای کے اتفاق رائے پر عمل درآمد، وعدوں کو پورا کرنے اورر متحدہ عرب امارات کی میراث کے تسلسل کو یقینی بنانے پرتبادلہ خیال کیاگیا۔

ملاقات کے دوران، شیخ عبداللہ بن زاید نے کہاکہ کوپ28 ایک تاریخی ایونٹ تھا اور یو اے ای اتفاق رائے کے ساتھ اور ایکشن ایجنڈے کے ذریعے ہم نے ایک اہم معاہدہ پیش کیا جو موسمیاتی تبدیلی کے لیے ٹھوس، قابل عمل حل پیش کرتا ہے اس وعدے کو عملی جامہ پہنانے کی ضرورت ہے۔

عزت مآب نے کہا کہ ہمارے ملک کی جانب سے کوپ28 کی صدارت سنبھالنے کے وقت ہمارا مقصد واضح تھا؛ ہم ایک ایسی کوپ کا انعقاد چاہتے تھے جو گیم چینجر متاثر کن اور تبدیلی لانے والی ہو ۔ہمارا مقصد ماضی کے وعدوں کو پورا کرنا اور نئے عزائم کا تعین کرنا تھا۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ کوپ28 کی صدارت نے یہ ثابت کیا ن اور دنیا کو دکھایا کہ متحدہ عرب امارات ایک ایسی جگہ ہے جہاں تمام ممالک اکٹھے ہو سکتے ہیں اور ایک مشترکہ مقصد پر متحد ہو سکتے ہیں،۔

شیخ عبداللہ نے ماحول کے تحفظ میں بانی والد مرحوم شیخ زاید بن سلطان النہیان کی میراث کو سراہا ، جس سے کوپ28 کی صدارت نے اپنے وژن کو متاثر کیا ۔ انہوں نے کانفرنس میں وفاقی، قومی اور نجی شعبوں کے تمام شرکا کو ان کے تعاون اور مثبت تعاون پر بھی سراہا۔

وزیر خارجہ نے اعلی کمیٹی کے ارکان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ کوپ28 نے ایک نیا عالمی معیار قائم کیا ہے جو یو اے ای کی اعلی ترین سطح کے ساتھ اہم ترین بین الاقوامی کانفرنسوں کی میزبانی کی صلاحیت کو مضبوط کرتا ہے۔

ملاقات کے دوران متحدہ عرب امارات کے وزیر صنعت و جدید ٹیکنالوجی، کمیٹی کے نائب چیئرمین، اور کوپ28 کے صدر ڈاکٹر سلطان احمد الجابر نے کہا کہ کوپ28 کی تاریخی کامیابی متحدہ عرب امارات کی قیادت کے مستقبل کے حوالے سے وژن اور ملک اور دنیا کے لیے ایک پائیدار مستقبل کی تعمیر کے لیے اس کے پختہ عزم کا نتیجہ ہے۔

انہوں نے عزت مآب شیخ عبداللہ کی رہنمائی، اور پیروی کے لیے ان کا شکریہ ادا کیا اور اس بات پر روشنی ڈالی کہ کوپ 28 کی کامیابی پائیدار مستقبل کے لیے قیادت کے غیر متزلزل عزم، اعلی کمیٹی کے اراکین کے شاندار کام اور پوری قوم کی کوششوں کا نتیجہ ہے۔

انہوں نے کانفرنس کی تیاریوں اور انتظامات کی نگرانی میں نائب صدر ایجوکیشن اینڈ ہیومن ریسورس کونسل اور سلامہ بنت حمدان النہیان فانڈیشن (ایس ایچ ایف) کی چیئرپرسن عزت مآب شیخہ مریم بنت محمد بن زاید النہیان کے کردار کی تعریف کی۔۔ کمیٹی نے، ان کی قیادت میں، دنیا سے متوقع اعلی معیارات کے حصول کے لیے تمام ضروری معاون اقدامات کیے، تعمیرات اور لاجسٹکس ڈیزائن کے لیے جدید منصوبوں پر عمل درآمد کیا۔

انہوں نے کانفرنس کی میڈیا کمیٹی کے کردار کو بھی سراہا ، جس کی سربراہی عزت مآب شیخ زاید بن حمدان بن زاید النہیان کر رہے تھے، جس نے مستقبل کی منصوبہ بندی، اقتصادی ترقی، اور پائیدار ترقی کے لیے معیاری ماڈل کی تعمیر میں متحدہ عرب امارات کے تجربے کو اجاگر کیا۔

انہوں نے محمد عبداللہ الجنیبی کی سربراہی میں پروٹوکول کمیٹی اور طلال بالہول الفلاسی کی سربراہی میں سیکیورٹی اینڈ آپریشنز کمیٹی کے نمایاں کردار اور قابل تحسین کوششوں کی بھی تعریف کی۔
کوپ 28یو ے ای کی اعلی کمیٹی، جس میں وزرا اور تمام شعبوں کی نمائندگی کرنے والے سرکاری افسران شامل تھے نے ملک گیر کوششوں کو مربوط کرنے اور ایک کامیاب موسمیاتی سربراہی اجلاس کی فراہمی کے لیے باہمی تعاون سے کام کیا ہے۔

کوپ28 کے دو ہفتوں کے دوران، تقریبا 85 ہزار لوگوں نے 'بلیو زون' میں مختلف تقریبات میں شرکت کی،جن میں 156 سربراہان مملکت وحکومت، 22 بین الاقوامی تنظیموں کے رہنما، 780 سے زیادہ وزرا، 500 میئرز، 50ہزار سے زیادہ طلبا اور ہزاروں دیگر اہم اسٹیک ہولڈرز، بشمول ارکان پارلیمنٹ، نوجوان، کاروبای شخصیات ر، مخیر حضرات، سول سوسائٹی، اور مقامی لوگ شامل تھے۔

کوپ28 میں، یو اے ای کے اتفاق رائے کے ذریعے، عالمی رہنماوں نے 2030 تک قابل تجدید توانائی اور صلاحیت کو تین گنا کرنے اور توانائی کی کارکردگی کو دوگنا کرنے کے ہدف کے ساتھ، "منظم اور منصفانہ طریقے سے معدنی ایندھن سے دور منتقلی کے بے مثال عزم پر اتفاق کیا۔

رہنماں نے میتھین اور دیگر غیر کاربن ڈائی آکسائیڈ گیسوں کو کم کرنے، 2030 تک جنگلات کی کٹائی کو ختم کرنے اور مستقبل کے تمام کوپس کو یوتھ کلائمیٹ چیمپئن بنانے کے مقصد پر بھی اتفاق کیا۔
سربراہی اجلاس کے دوران عالمی رہنماں نے لاس اینڈ ڈیمجز کے فنڈ کی تشکیل کرتے ہوئے اس کو فعال کیا ، جو موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات سے نمٹنے کے لیے ماحولیاتی خطرات سے دوچار ممالک کی مدد کرے گا۔

یہ نتائج، جن پر سیاسی طور پر گفت و شنید کی گئی تھی، ایک ایکشن ایجنڈے کے ساتھ مماثل تھے، جس میں عالمی رہنما، کاروباری رہنما، سول سوسائٹی، نوجوانوں اور مقامی لوگوں کو شامل کیا گیا تھا۔ اس ایجنڈے کے تحت 52 سے زیادہ تیل اور گیس کمپنیوں نے، جو پیداوار کے 40 فیصد کی نمائندگی کرتی ہیں، نے 'تیل اور گیس کے چارٹر' کی توثیق کی ہے جس کے تحت وہ 2030 تک خالص صفر کے اخراج کو ہدف بنائیں گے۔

ایجنڈے میں نئے مالیاتی وعدوں میں 85 ارب ڈالر کا وعدہ کیا گیا - جس میں یو اے ای کے ALTERRA فنڈ کا آغاز بھی شامل ہے، جو دنیا کا سب سے بڑا نجی سرمایہ کار ہے۔ یہ فنڈ 30 ارب ڈالر کی فنڈنگ کے ساتھ شروع کیا گیا اور عالمی سطح پر مثبت ماحولیاتی کارروائی کو آگے بڑھانے کے لیے 250 ارب ڈالر جمع کیے جائیں گے۔

ایجنڈا نے موافقت کے حوالے سے بھی اہم نتائج برآمد کیے، جن میں خوراک اور زراعت اور آب و ہوا اور صحت سے متعلق 159 ممالک کے وعدے بھی شامل ہیں، جن کی 144 ممالک نے توثیق کی ۔
کوپ28 کی صدارت متحدہ عرب امارات اتفاق رائے کے نفاذ، وعدوں کی فراہمی اور متحدہ عرب امارات کی میراث کے تسلسل کو یقینی بنانے پر اپنی توجہ جاری رکھے ہوئے ہے۔

متحدہ عرب امارات کی اعلی کمیٹی کے ارکان میں مالیاتی امور کے وزیر مملکت محمد ہادی الحسینی، وزیر مملکت برائے بین الاقوامی تعاون ریم بنت ابراہیم الہاشمی،وزیر توانائی وانفراسٹرکچر سہیل بن محمد المزروعی،، وزیر مملکت برائے خارجہ تجارت ڈاکٹر ثانی بن احمد الزیودی،، کمیونٹی ڈویلپمنٹ کی وزیر ؛ شما بنت سہیل فارس المزروعی، فیڈرل پروٹوکول اور اسٹریٹجک بیانیہ اتھارٹی کے چیئرمین محمد عبداللہ الجنیبی، صدارتی عدالت میں بین الاقوامی امور کے دفتر کی سربراہ مریم بنت محمد المہیری اوردبئی پولیس کے کمانڈر انچیف لیفٹیننٹ جنرل عبداللہ خلیفہ المری شامل ہیں۔

ممبران میں دبئی پولیس میں سٹیٹ سیکورٹی ڈیپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل طلال حمیدبالھول الفلاسی، ابوظہبی پولیس کے کمانڈر انچیف اسٹاف میجر جنرل پائلٹ فارس خلف المزروعی، روڈز اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل،اور بورڈ آف ایگزیکٹو ڈائریکٹرز کے چیئرمین مطر محمد الطایر، وزارت صدارتی عدالت برائے حکومتی رابطہ کاری کے شعبے کے انڈر سیکرٹری راشد سعید العامری، وزارت داخلہ کے انڈر سیکریٹری میجر جنرل خلیفہ حارب الخییلی، دبئی کے شعبہ اقتصادیات اور سیاحت کے ڈائریکٹر جنرل ہلال سعید المری ،ابوظہبی ایگزیکٹو آفس کے سیکرٹری جنرل سیف سعید غباش اور قومی سلامتی کے لیے سپریم کونسل کے نمائندے ڈاکٹر جمال محمد الحوسنی شامل ہیں۔

اس کے علاوہ نیشنل میڈیا آفس کے چیئرمین شیخ عبداللہ بن محمد الحامد اورامور نوجوانان کے وزیر مملکت ڈاکٹر سلطان سیف النیادی نے بھی شرکت کی۔


ترجمہ۔تنویرملک