ابوظہبی، 27 جنوری، 2024 (وام )۔۔ متحدہ عرب امارات نے غزہ کی پٹی پر بین الاقوامی عدالت انصاف(آئی سی جے)کے عبوری فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے جس میں غزہ میں شہریوں کی زندگیوں کے تحفظ کے لیے اقدامات اٹھانے اور کسی بھی قسم کے بیانات یا عملی اقدامات اور پٹی میں فلسطینی عوام کو براہ راست سزا دینے اور نسل کشی پر اکسانے کا عمل روکنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا کہ متحدہ عرب امارات آئی سی جے کے فیصلے کا خیر مقدم کرتا ہے جس کا مقصد اسرائیلی خلاف ورزیوں کو روکنا اور فلسطینیوں کو تحفظ فراہم کرنا ہے۔
وزارت نے اس بات پر زور دیا کہ متحدہ عرب امارات جنوبی افریقہ کی کوششوں کو سراہتا ہے، اور شہریوں کو تحفظ فراہم کرنے اور انسانی امداد کی فوری، پائیدار اور بغیر کسی رکاوٹ کے داخلے اور ترسیل کو یقینی بنانے کی اہمیت کا اعادہ کرتا ہے۔ وزارت نے مزید جانی نقصان سے بچنے اور مقبوضہ فلسطینی علاقے میں صورتحال کو مزید بگڑنے سے روکنے پر بھی زور دیا۔بیان میں ایک آزاد فلسطینی ریاست کے ساتھ دو ریاستی حل کے حصول کی اہمیت کا اعادہ کیا۔
ترجمہ۔تنویرملک