ابوظبی،26 جنوری ، 2024 (وام) ۔۔ وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زاید النہیان نے پائیدار مستقبل کے حصول کے لیے متحدہ عرب امارات کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی طرف سے اعلان کردہ صاف توانائی کے پہلے بین الاقوامی دن کے موقع پر ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پانامہ کے تعاون سے صاف توانائی کے عالمی دن کے اعلان میں سہولت فراہم کرنے میں ایک شراکت دار کے طور پر متحدہ عرب امارات مزید پائیدار مستقبل کے لیے پرعزم ہے۔
شیخ عبداللہ نے کہا کہ متحدہ عرب امارات توانائی کی منصفانہ منتقلی کے حصول کے لیے دوسرے ممالک کے ساتھ مل کر کام کرتا رہے گا اور موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے اختراعی حل اپنائے گا۔
ترجمہ: ریاض خان