ای ڈی بی فورم میں ابوظہبی کی اقتصادی ترقی اور تنوع کیلئےاسٹریٹجک وژن کو اجاگر کیا گیا

ابوظبی،30 جنوری ، 2024 (وام) ۔۔امارات ترقیاتی بینک ، ای ڈی پی نے گزشتہ روز 'Make it in the Emirates' اقدام کے ساتھ اسٹریٹجک پارٹنرشپ میں ای ڈی پی کنیکٹ کے ابوظہبی ایڈیشن کی میزبانی کی جس میں صنعت کے اہم رہنماؤں، حکومتی عہدیداروں اور کاروباری اختراع کاروں کو بات چیت اور بحث و مباحثہ کے لیے بلایا گیا۔ یہ ایونٹ اسٹریٹجک سرمایہ کاری پر تبادلہ خیال، اختراعی حل تلاش کرنے، اور SMEs کی ترقی کو فروغ دینے کے لیے ایک اہم پلیٹ فارم کے طور پر کام کرتا ہے۔

صنعت اور جدید ٹیکنالوجی کی وزارت میں انڈسٹری ایکسلریٹر سیکٹرکے اسسٹنٹ انڈر سیکرٹری اسامہ عامر فضیل نے کہاکہ ای ڈی بی نے دیگر قومی مالیاتی اداروں کے ساتھ گزشتہ سال صنعتی کمپنیوں کو 5.3 ارب درہم کی فنانسنگ فراہم کرنے میں تعاون کیا۔

انہوں نے کہا کہ ایس ایم ایزنے اپنے اسٹریٹجک شراکت داروں کے ساتھ مل کر وزارت کی طرف سے فراہم کردہ 90 فیصد فنانسنگ حاصل کی۔ انہوں نے کہا کہ وزارت کی کوششوں نے، اپنے اسٹریٹجک پارٹنرز اور بنک کے ساتھ مل کر صنعتی کمپنیوں کو فنانسنگ کے ساتھ ساتھ مراعات اور قابل بنانے والے، انہیں اپنے کاروبار کو قائم کرنے اور بڑھانے کے لیے بااختیار بنا کر میک اٹ اِن ایمریٹس اقدام کے تحت سرمایہ کاری کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ اس مہم نے 2023 میں جی ڈی پی میں صنعتی شعبے کی شراکت کو بڑھانے میں مدد کی۔

ای ڈی پی کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر احمد محمد النقبی نے کہاکہ ابوظہبی میں ای ڈی پی کنیکٹ کے آج کے ایڈیشن نے حکومت، نجی شعبے اور مالیاتی اداروں کے درمیان تعاون کی طاقت کو ظاہر کیا ہے۔ یہاں پیش کیے گئے بصیرت انگیز مکالمے اور اختراعی خیالات ابوظہبی کی معیشت کو تنوع اور تکنیکی ترقی کی نئی بلندیوں کی طرف لے جانے میں بہت اہم ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اسٹریٹجک سرمایہ کاری پر بات چیت خاص طور پر قابل تجدید توانائی اور ایس ایم ای کو بااختیار بنانے میں اس پیچیدہ اقتصادی حرکیات کے بارے میں گہری تفہیم کی عکاسی کرتی ہے جس میں ہم آج گشت کرتے ہیں۔

بات چیت میں اقتصادی ترقی، پائیداری، اور تکنیکی انضمام کے پیچیدہ توازن کو تلاش کیا گیا جو مستقبل کے راستے میں اہم بصیرت پیش کرتے ہیں۔ انہو ں نے کہا کہ اس فورم نے نہ صرف تبادلے کے ایک پلیٹ فارم کے طور پر کام کیا ہے بلکہ قابل عمل حکمت عملیوں کے لیے ایک محرک کے طور پر بھی کام کیا ہے جو ہمارے قومی اقتصادی اہداف سے ہم آہنگ ہیں۔ جیسے جیسے ہم آگے بڑھیں گے اس ایونٹ کے دوران فروغ پانے والی شراکتیں اور اقدامات ایک لچکدار اور متحرک شکل دینے میں معاون ثابت ہوں گے۔ تقریب کا آغاز ایمریٹس ڈویلپمنٹ بینک کے سی ای او احمد النقبی کے خطبہ استقبالیہ سے ہوا جس نے ای ڈی بی کنیکٹ کے تعاون اور شراکت داری کے جذبے کو اجاگر کیا تاکہ متحدہ عرب امارات کی قیادت کے وژن، ملکی معیشت کی صلاحیت اور اس کی امنگوں پر تبادلہ خیال کیا جا سکے۔

انہوں نے کہاکہ ایمریٹس ڈویلپمنٹ بینک میں ہمیں یقین ہے کہ ہم قریبی، طویل مدتی شراکت داری اور باہمی تعاون کے بغیر کاروباری ترقی اور اقتصادی ترقی میں مرکزی کردار ادا نہیں کر سکتے۔ ابوظہبی کا معاشی منظر نامہ لچک، تنوع اور تزویراتی دور اندیشی کی ایک قابل ذکر داستان ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم اس پیش رفت میں شراکت دار ہیں اور اس عزائم کے معمار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ای ڈی بی میں ہم اپنی قوم کے مستقبل کے لیے اہم شعبوں پر توجہ مرکوز کرتے ہیں اور اس کام کے ذریعے ہم نے متحدہ عرب اماارات کے معاشی تانے بانے کو تشکیل دینے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

شراکت داری کے ذریعے بہترین کارکردگی' کی اپنی بنیادی قدر کے ساتھ وابستگی کے ذریعے ہم نے قابل ذکر سنگ میل حاصل کیے ہیں۔ اپنے شراکت داروں کے ساتھ قریبی تعاون کے ذریعے، ہم نے کامیابی کے ساتھ اربوں درہم کی فنانسنگ کی منظوری دی، ہزاروں کاروباروں کو سپورٹ کیا اور متحدہ عرب امارات کی غیر تیل کی جی ڈی پی نمو میں خاطر خواہ شراکت کی۔ فورم میں کئی پینل اور مباحثے شامل تھے جن میں سے ہر ایک میں ابوظہبی کے اقتصادی منظر نامے کے ایک اہم پہلو پر توجہ دی گئی۔

ترجمہ: ریاض خان