مرکزی بنک کی متحدہ عرب امارات میں کام کرنے والی انشورنس کمپنی پر1.2 ملین درہم کی مالی پابندی عائد

ابوظبی،30 جنوری ، 2024 (وام) ۔۔متحدہ عرب امارات کے مرکزی بینک نے ملک میں کام کرنے والی ایک انشورنس کمپنی پر 2018 کے وفاقی حکم نامے کے قانون نمبر (20) کے آرٹیکل 14 کے مطابق انسداد منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کی مالی معاونت سے نمٹنے اور غیر قانونی تنظیموں کی مالی اعانت پر مالیاتی پابندی عائد کی ہے۔

مالیاتی پابندی مرکزی بنک کی طرف سے کئے گئے باقاعدہ معائنے کا نتیجہ ہے جس میں انکشاف کیا گیاکہ انشورنس کمپنی کی AML/CFT پالیسیوں اور طریقہ کار میں خامیاں تھیں۔ اس کے مطابق مرکزی بنک نے انشورنس کمپنی پر 1,200,000 درہم کا جرمانہ عائد کیا ہے۔

مرکزی بنک اپنے نگران اور ریگولیٹری مینڈیٹ کے ذریعے اس بات کو یقینی بنانے کے لیے کام کرتا ہے کہ تمام انشورنس کمپنیاں، ان کے مالکان اور عملہ متحدہ عرب امارات کے قوانین، قواعد و ضوابط اور بنک کی طرف سے اپنائے گئے معیارات کی پابندی کریں تاکہ انشورنس کے شعبےاور متحدہ عرب امارات کے مالیاتی نظام کی شفافیت اور سالمیت کی حفاظت کی جا سکے۔

ترجمہ: ریاض خان