دبئی،30 جنوری ، 2024 (وام) ۔ متحدہ عرب امارات کی انسانی حقوق کی مستقل کمیٹی نے وزارت انسانی وسائل کے تعاون سے جنیوا، سوئٹزرلینڈ میں گلوبل فورم آن مائیگریشن اینڈ ڈویلپمنٹ کےسربراہی اجلاس کے موقع پر "عارضی تارکین وطن مزدوروں کے حقوق اور صنفی توازن کی پالیسیوں کی حمایت کے لیے شراکت داری کو مضبوط بنانا" کے عنوان سے ایک سیشن کا انعقاد کیا۔
اس سیشن میں مزدوروں کے حقوق کے تحفظ کے لیے متحدہ عرب امارات کی ان پالیسیوں اور پروگراموں کی نمائش کی گئی جو بین الاقوامی ٹیلنٹ کو راغب کرنے والے ایک اہم مرکز کے طور پر ملک کی پوزیشن کو بہتر بناتےہیں اور اسکی حیثیت کو رہنے اور کام کرنے کے لیے ایک مثالی منزل کے طور پر پیش کرتے ہیں۔
اس میں مزدوروں کے تحفظ اور لیبر مارکیٹ میں صنفی مساوات کو فروغ دینے کے لیے مختلف تجربات اور پالیسیوں پر روشنی ڈالی گئی۔ جنیوا میں اقوام متحدہ اور دیگر بین الاقوامی تنظیموں میں متحدہ عرب امارات کے مستقل نمائندے سفیر جمال المشرخ نے تقریب کا آغاز کرتے ہوئے کہا کہ مختلف اسٹیک ہولڈرز کے درمیان سماجی مکالمہ ایسی جامع اور منصفانہ پالیسیاں تیار کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے جوانسانی حقوق اور وقار کا تحفظ کرتی ہیں۔
وزارت انسانی وسائل میں اسسٹنٹ انڈر سیکرٹری برائے کمیونیکیشن اینڈ انٹرنیشنل ریلیشنز شیما العودھی نے کہاکہ متحدہ عرب امارات نے اپنی لیبر مارکیٹ کی کشش کو بڑھانے، مزدوروں کی فلاح و بہبود کو مستحکم کرنے اور سماجی استحکام کو یقینی بنانے کے لیے بہت سے اقدامات کیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ متحدہ عرب امارات کی سماجی اور انسانی ہمدردی کے اسٹریٹجک ہدایات اور بین الاقوامی کاروباری معیارات کے ساتھ اخلاقی وابستگی کے مطابق لیبر مارکیٹ کے لیے ایک اہم قانون سازی کا ماحولیاتی نظام قائم کرکے ہنر کو راغب کرنے اور برقرار رکھنے کے لیے ایک واضح حکمت عملی کے تحت کام کرتا ہے۔
العوادی نے کہا کہ متحدہ عرب امارات معاشی ترقی کو آگے بڑھانے، پائیدار اور علم پر مبنی معیشتوں کو مضبوط بنانے اور ہماری لیبر مارکیٹ میں بہترین مہارتوں کو راغب کرنے کے لیے ایک جامع وژن اور پرجوش اہداف کے ساتھ آگے بڑھ رہا ہے۔ اس مقصد کے لیے متحدہ عرب امارات نے مزدوروں کے تحفظ کا ایک جامع نظام اور قانون کی حکمرانی کا ایک مضبوط ماحول قائم کیا ہے۔ سب سے زیادہ قابل ذکر تحفظات میں بے روزگاری انشورنس اسکیم شامل ہے جو ملازمت سے محروم ہونے کے بعد تین ماہ تک کارکنوں کو عارضی آمدنی فراہم کرتی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ سروس کے اختتامی فوائد کے لیے اختیاری متبادل نظام موجود ہے جسے 'سیونگ سکیم' کہا جاتا ہے جو ورکرز پروٹیکشن کے ساتھ ساتھ سروس کے اختتامی فوائد پر سرمایہ کاری کرکے کارکنوں کے لیے سرمایہ کاری کے منافع حاصل کرتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پروگرام اور اجرت کے تحفظ کا نظام، جس میں گھریلو ملازمین کے مخصوص زمروں کا احاطہ کرنے کے لیے توسیع کی گئی ہے۔
العوادی نے متحدہ عرب امارات کی لیبر مارکیٹ میں لاگو پیشہ ورانہ صحت اور حفاظت کے نظام اور کارکنوں کے لیے ایک مناسب، خطرے سے پاک کام کا ماحول فراہم کرنے میں اس کے کردار کی بھی نمائش کی۔
انہوں نے کہا کہ متحدہ عرب امارات خواتین کو معاشی خوشحالی کے حصول کے لیے ایک بنیادی ستون کے طور پر دیکھتا ہے جس کا مشاہدہ ملک کے لیبر قوانین میں ہوتا ہے جو کام کرنے والی خواتین کو کام کی جگہ پر مقابلہ کرنے کی حمایت اور بااختیار بناتے ہیں۔
ترجمہ: ریاض خان