رفح، 3 فروری، 2024 (وام) ۔۔امارات ہلال احمر ( ای آر سی) صدر عزت مآب شیخ محمد بن زاید النہیان کی ہدایت پر فلسطینی عوام کی مدد کے لیے شروع کیے گئے امدادی آپریشن "گیلنٹ نائٹ 3" کے تحت غزہ کی پٹی کے لوگوں میں سردیوں کے کپڑے اور کھانے کی تقسیم جاری رکھے ہوئے ہیں۔
ای آر سی کی ٹیموں نے غزہ کی پٹی کے متعدد علاقوں کے رہائشیوں میں موسم سرما کے 80ہزار993 کپڑوں کے جوڑے تقسیم کیے۔
امدادی کوششوں کے تناظر میں، ای آر سی غزہ کی پٹی میں بے گھر افراد میں کھانا تقسیم کرنے کے لیے 16 خیراتی کچن جاری رکھے ہوئے ہے۔ 32 ہزار افرد سمیت8ہزار خاندانوں کو کھنا فراہم کیا جارہاہے جبکہ فوڈ پروگرام سے مستفید ہونے والوں کی کل تعداد 112,993 تک پہنچ گئی ہے۔
آپریشن کے تحت نے ا ای آر سی پنی سالانہ سرمائی امدادی مہم کے حصے کے طور پر غزہ کی پٹی کے لیے امداد کا ایک سلسلہ شروع کیا، جس میں غزہ کے باشندوں کو تقریبا 1,650,000 گرم کپڑے اور کمبل فراہم کیے جارہے ہیں۔
کپڑوں اور کمبلوں کے ٹکڑے شامل ہیں۔
ترجمہ۔تنویرملک