ابوظبی، یکم مارچ، 2024 (وام) ۔۔ متحدہ عرب امارات کے صدر عزت مآب شیخ محمد بن زاید النہیان نے آج محمد بن زاید واٹر انیشیٹو اور ایکس پرائزکے درمیان پانی کی کمی پر قابو پانے کی ٹیکنالوجی کامقابلہ شروع کرنے کے لیے 150 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کے ساتھ شراکت کے اعلان کی تقریب میں شرکت کی۔ اس مقابلے کیلئے مجموعی انعامی رقم 119 ملین ڈالر ہے۔ پانچ سالہ عالمی مقابلے کا مقصد دنیا بھر کے اختراع کاروں کی پانی کو صاف کرنے والی ٹیکنالوجیز کی قابل اعتماد، قابل برداشت اور پائیداری میں تبدیل کرنے کی حوصلہ افزائی کرنا ہے ۔ محمد بن زاید واٹر انیشیٹو بین الاقوامی ایجنڈے پر پانی کی کمی کو اجاگرکرنےاور دنیا بھر کےلوگوں، کاروباروں اور معاشروں کو لاحق خطرات سے نمٹنے کے لیے تبدیلی اور پائیدار تکنیکی حل کے فروغ ، جانچ اور تعیناتی کو تیز کرنے کے لیے وقف ہے۔ اپنے شراکت داروں کے ساتھ کام کرتے ہوئے یہ اقدام اس بگڑتے ہوئے چیلنج سے نمٹنے کے لیے ہدف شدہ سرمایہ کاری، تیز رفتار تکنیکی اختراع اور وسیع بین الاقوامی تعاون کی طاقت کو بروئے کار لانے کی کوشش کرتا ہے۔ محمد بن زاید واٹر انیشی ایٹو اور ایکس پرائزشراکت داری کے اعلان کے آغاز پر تبصرہ کرتے ہوئے محمد بن زاید واٹر انیشیٹو کے چیئرمین شیخ عبداللہ بن زاید النہیان نے کہاکہ پانی کی کمی کے بحران سے نمٹنے کے لیے جو حل فی الحال موجود ہیں وہ ناقابل قبول منظرناموں کو رونما ہونے سے روکنے کے لیے کافی نہیں ہیں۔ اس لیے فوری طور پر نئے حل کی ضرورت ہے اور محمد بن زاید واٹر انیشیٹو دنیا بھر کے اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ تعاون کرنے کے لیے پرعزم ہے تاکہ ان نئے آئیڈیاز کو سامنے لایا جا سکے ۔ شراکت داری کے اعلان کی تقریب تاریخی نیکہ بن عتیج واٹر ٹینک پر ہوئی اور اس میں شیخ طیب بن محمد بن زاید النہیان، صدارتی عدالت میں ترقی اور شہداء کے خاندانوں کے امور کے دفتر کے چیئرمین؛ شیخ محمد بن حمد بن تہنون النہیان، صدارتی عدالت میں خصوصی امور کے مشیر؛ ڈاکٹر سلطان بن احمد الجابر، وزیر صنعت اور جدید ٹیکنالوجی؛ محمد حسن السویدی، وزیر سرمایہ کاری؛ خلدون خلیفہ المبارک، ایگزیکٹو امور اتھارٹی کے چیئرمین اور ایگزیکٹو کونسل کے رکن اور متعدد شیوخ، وزراء اور اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ عالمی سطح پر پانی کی کمی ایک تیزی سے بڑھتا ہوا مسئلہ ہے جو پوری دنیا کے لوگوں اور معاشروں کو متاثر کر رہا ہے۔ مطالعات سے پتہ چلتا ہے کہ کم از کم چار ارب افراد ہر سال کم از کم ایک ماہ تک پانی کی کمی کا سامنا کرتے ہیں۔ بڑھتی ہوئی پانی کی کمی کے محرکات مختلف ہیں اور ان میں آبادی میں اضافہ اور آبادیاتی تبدیلی، انفراسٹرکچر اور گورننس کے چیلنجوں کے ساتھ ساتھ ماحولیاتی آلودگی اور موسمیاتی تبدیلی شامل ہیں۔ مؤثر کارروائی کے بغیر عالمی سطح پر پانی کی قلت کے تباہ کن نتائج کا امکان ہے جس میں جانوں کا ضیاع اور انسانی بحران، خوراک کاعدم تحفظ، بڑے پیمانے پر نقل مکانی، جغرافیائی سیاسی عدم استحکام اور ممکنہ طور پر پانی پر مسلح تصادم بھی شامل ہیں۔ حکومتیں، نجی شعبہ، محققین، کاروباری افراد، مخیر حضرات، بین الاقوامی تنظیمیں اور افراد سبھی کا پانی کی کمی کے دور رس نتائج پر قابو پانے میں اہم کردار ہے۔ محمد بن زاید واٹر انیشیٹو کا قیام عالمی سطح پر پانی کی قلت کو دور کرنے کے لیے متحدہ عرب امارات کی قیادت میں وسیع تر کوششوں کا حصہ ہے جس میں ستمبر 2023 میں اس موضوع پر ایک تفصیلی مباحثے کی اشاعت بھی شامل تھی ۔ ڈسکشن پیپر جو کہ متحدہ عرب امارات کی وزارت خارجہ سے ڈاؤن لوڈ کے لیے دستیاب ہے اس بگڑتے ہوئے مسئلے پر مزید فیصلہ کن اور مربوط بین الاقوامی ردعمل کے لیے ایک عالمی مطالبہ ہے۔ ایکس پرائز بورڈ کے بانی اور ایگزیکٹو چیئرمین، ایم ڈی پیٹر ایچ ڈیامنڈیزنے کہا کہ ایکس پرائز پانی کی کمی سائنسدانوں، انجینئرز اور کاروباری افراد کے لیے ایک عالمی کال ہے کہ وہ اس اہم عالمی سطح پر حل کرنے کے لیے کنورجنگ ایکسپونیشنل ٹیکنالوجیز کا استعمال کرتے ہوئے پانی کی کمی کو پانی کی فراوانی میں تبدیل کریں۔ انہوں نے کہا کہ ایکس پرائز پانی کی کمی جو کہ ہمارا آج تک کا سب سے بڑا مقابلہ ہے ایک مساوی اور پائیدار انداز میں سب کے لیے صاف پانی کے لیے زمین کے سمندری پانی کوصاف کرنے کے لیے نئے حل بنانے پر مرکوز ہے۔ ایکس پرائز فاؤنڈیشن کے ساتھ شراکت داری جو کہ انسانیت کو درپیش سب سے اہم چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے بڑے پیمانے پر مقابلوں کو ڈیزائن کرنے، شروع کرنے اور ان پر عمل درآمد کرنے میں ایک عالمی رہنما ہے کا مقصد زیادہ مساوی مستقبل بنانے کے لیے کراؤڈ سے حاصل کردہ، سائنسی طور پر قابل عمل حل کی ترغیب دے کر جدت کو فروغ دینا ہے۔ محمد بن زید واٹر انیشی ایٹو کے بارے میں مزید معلومات www.mbzwi.ae پر مل سکتی ہیں۔ ایکس پرائز پانی کی کمی کے مقابلے کے بارے میں مزید معلومات بشمول مکمل انعام کی شرائط www.xprize.org/water پر دستیاب ہیں۔ ترجمہ: ریاض خان
صدر کی محمد بن زاید واٹر انیشیٹو اور ایکس پرائز کے درمیان شراکت داری کے اعلان میں شرکت
