ابوظہبی، یکم مارچ، 2024 (وام ) ۔۔ ابوظہبی ایئرپورٹس( اے ڈی ایئرپورٹس) نے ایوی ایشن اچیومنٹ ایوارڈز 2024 میں باوقار "ایئرپورٹ آپریٹر آف دی ایئر" کا ایوارڈ حاصل کیا ہے۔
یہ اعزاز2023 اور 2024 کے درمیان ابوظہبی ایئرپورٹس کی غیر معمولی کامیابیوں اور پیشرفت کا ثبوت ہے، جو بے مثال ترقی اور جدت کے دور کو ظاہر کرتی ہے۔
ابوظہبی ایئرپورٹس کی چیف ایگزیکٹو آفیسر، منیجنگ ڈائریکٹر ایلینا سورلینی نے کہا، ایئرپورٹ آپریٹر آف دی ایئر حاصل کرنا ہماری ٹیم کی غیر معمولی خدمات کی فراہمی کے لیے لگن کا حقیقی عکاس ہے۔ یہ ایک قابل ذکر کارنامہ ہے جو نہ صرف علاقائی ہوابازی کے منظر نامے میں ابوظہبی ایئرپورٹس کے اہم کردار کو مضبوط کرتا ہے بلکہ اسے دنیا بھر میں سفری خدمات کے مستقبل کی تشکیل میں ایک عالمی رہنما بناتا ہے۔
ابوظہبی ایئرپورٹس کی کامیابی زاید انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر نئے جدید ترین ٹرمینل کے آغاز سے نمایاں ہے، جس سے ایئرپورٹ کی صلاحیت میں نمایاں اضافہ ہوا ہے اور مسافروں کے تجربے میں بہتری آئی ہے۔ یہ کامیابی ابوظہبی ایئرپورٹس کے آپریشنز اور مسافروں کی خدمت کے لیے نئے معیارات قائم کرنے کے عزم کو ظاہر کرتی ہے۔
ترجمہ۔تنویرملک