ابوظبی، یکم مارچ، 2024 (وام) ۔۔ تجارت اور صنعت کے وزراء نے 13ویں ڈبلیو ٹی او وزارتی کانفرنس کی میزبانی میں متحدہ عرب امارات کی سرکردہ کو سراہا ہے۔انہوں نے پائیدار اقتصادی مستقبل کے لیے بین الاقوامی تعاون کو بڑھانے کے لیے ڈبلیو ٹی او کے رکن ممالک کے درمیان تعمیری بات چیت کی سہولت فراہم کرنے میں متحدہ عرب امارات کی کوششوں کی تعریف کی۔ امارات نیوز ایجنسی (وام) کو دیئے گئے بیانات میں شریک وزراء نے کہا کہ متحدہ عرب امارات کی جانب سے اس بڑی بین الاقوامی کانفرنس کی میزبانی عالمی تجارتی منظر نامے کی تشکیل نو میں اس کے بڑھتے ہوئے اثر و رسوخ کا واضح اشارہ ہے۔ انہوں نے عالمی اقتصادی مرکز کے طور پر متحدہ عرب امارات کی اہم پوزیشن کو اجاگر کیا جو ذمہ دارانہ مالیاتی خدمات اور ضروری مالیاتی پالیسیاں فراہم کرتا ہے جو عالمی تجارت اور کاروباری شعبوں کی تکمیل کرتی ہیں۔ تجارتی لینڈسکیپ کونئی شکل دینا فجی کے نائب وزیر اعظم، تجارت، کوآپریٹو، چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار اور مواصلات کے وزیر مانووا کامیکامیکا نے کانفرنس کی میزبانی کرنے اور قواعد پر مبنی کثیرالجہتی کو برقرار رکھنے کے لیے مختلف ممالک کو ایک چھت کے نیچے اکٹھا کرنے پر متحدہ عرب امارات کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ تجارتی نظام قوموں کی خوشحالی کو یقینی بناتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ متحدہ عرب امارات بین الاقوامی تجارت کے میدان میں ایک سرکردہ ملک ہے اور گزشتہ برسوں کے دوران کامیابیوں اور کامیابیوں کے بعد باقی دنیا کے لیے ایک مثال ہے جس نے عالمی تجارت کی تشکیل میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ سلطنت عمان کے وزیر تجارت، صنعت اور سرمایہ کاری کے فروغ کے وزیر قیس بن محمد الیوسف نے کہا کہ 13ویں ڈبلیو ٹی او وزارتی کانفرنس میں کئی اہم امور پر روشنی ڈالنے کے لیے شریک ممالک کے درمیان بات چیت اور مکالمے میں نمایاں رفتار دیکھنے میں آئی جو بین الاقوامی سطح پر تعاون اور حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔ عمانی وزیر نے کانفرنس کی متحدہ عرب امارات کی کامیاب تنظیم اور عالمی تجارت کے مستقبل کی تشکیل کے لیے ڈبلیو ٹی او کے رکن ممالک کے درمیان تعمیری بات چیت کی سہولت فراہم کرنے کی کوششوں کی طرف اشارہ کیا۔ سرمایہ کاری کی سہولت مراکش کی مملکت کے صنعت و تجارت کے وزیر ریاد میزور نے عالمی تجارت کے مستقبل کی تشکیل کے لیے 13ویں ڈبلیو ٹی او وزارتی کانفرنس کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اس کانفرنس نے تمام رکن ممالک کو منصفانہ اور شفاف تجارتی اقدامات پر بحث کرنے کا موقع فراہم کیا۔ انہوں نے وزارتی کانفرنس کے انعقاد میں متحدہ عرب امارات کی کامیابی پر زور دیا جس کی بدولت اس کی بڑی تقریبات اور اجتماعات کی میزبانی کرنے کی صلاحیت ہے جس سے دنیا کو ایک چھت کے نیچے اکٹھا کیا جا رہا ہے تاکہ اہم ترین عالمی مسائل پر بحث و مباحثہ کیا جا سکے۔ انہوں نے اس بات کی بھی نشاندہی کی کہ کوموروس اور تیمور لیسٹے کا 8 سال بعد ڈبلیو ٹی او کی رکنیت سے الحاق اس تنظیم کی کشش اور اہمیت کا مظہر ہے۔انہوں نے نشاندہی کی کہ کانفرنس میں عالمی تجارتی سرگرمیوں کو کنٹرول کرنے والے قواعد و ضوابط، ایک زیادہ موثر، پائیدار اور جامع تجارتی نظام کے حصول کے لیے تعاون کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس کے علاوہ ترقی پذیر اور کم ترقی یافتہ ممالک کی عالمی تجارتی نظام تک رسائی کی صلاحیت کو بہتر بنانے پر غور کیا گیا۔ یمن کے صنعت و تجارت کے وزیر محمد العشوال نے عالمی تجارت کی حمایت اور فروغ میں متحدہ عرب امارات کے اہم کردار پر روشنی ڈالی۔انہوں نے وضاحت کی کہ متحدہ عرب امارات میں کانفرنس کا انعقاد اس بات کا واضح اشارہ ہے کہ اس ملک نے خطے اور دنیا میں تجارتی سرگرمیوں کے لیے ایک انکیوبیٹر ہونے کے ساتھ ساتھ عالمی تجارت میں علاقائی اور بین الاقوامی اثر و رسوخ کا حامل بننے کے حوالے سے جو بڑی پیش رفت کی ہے۔ کامیاب ایڈیشن تیمور لیسٹے کے ٹرانسپورٹ اور مواصلات کے وزیر میگوئل مارکیز گونکالوس مانتیلو نے یو اے ای کی کانفرنس کی کامیاب تنظیم کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ تقریب عالمی تجارت کے مستقبل کو تشکیل دینے میں کامیاب رہی۔ انہوں نے ڈبلیو ٹی او کی رکنیت میں اپنے ملک کے الحاق کو کوموروس کے الحاق کے ساتھ ساتھ اس کانفرنس کے مشاہدہ میں آنے والے سب سے نمایاں اعلانات میں سے ایک قرار دیا ہے جو دونوں ممالک کی معیشتوں کو معاونت فراہم کرنے کے علاوہ مہارت سے فائدہ اٹھانے میں معاون ثابت ہوگا۔ لیبیا کے وزیر تجارت و معیشت محمد الحوائج نے کہا کہ کانفرنس کی میزبانی اور انعقاد میں متحدہ عرب امارات کی کامیابی عالمی معیشت میں ہونے والی تبدیلیوں کی روشنی میں ڈبلیو ٹی او کی ترقی میں مدد کرنے کی اس کی کوششوں کی تصدیق کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ 13ویں وزارتی کانفرنس ایک ایسے وقت میں ہو رہی ہے جب دنیا جغرافیائی سیاسی کشیدگی کا مشاہدہ کر رہی ہے جو سپلائی چین کو متاثر کرتی ہے جس کے نتیجے میں عالمی تجارت کی نقل و حرکت متاثر ہوتی ہے۔ ترجمہ: ریاض خان
وزراءصنعت وتجارت نے عالمی تجارت کے مستقبل کی تشکیل کیلئےمتحدہ عرب امارات کی کاوشوں کو سراہا