ابوظبی، یکم مارچ، 2024 (وام) ۔۔ وزیر مملکت برائے خارجہ تجارت اور 13ویں ڈبلیو ٹی او وزارتی کانفرنس کے سربراہ ڈاکٹر ثانی بن احمد الزیودی نے کہا ہےکہ ڈبلیو ٹی او کے رکن ممالک نے عالمی تجارتی تنظیم کے بنیادی اصولوں کی توثیق کرتے ہوئےایک زیادہ جامع، پائیدار اور خوشحال عالمی تجارتی نظام کے حصول کےلئے آنے والےمرحلے کے بارے میں اہم امور کو بھی نمٹایا۔ یہ بات ابوظہبی میں ڈبلیو ٹی اوکی 13ویں وزارتی کانفرنس کے اختتامی سیشن کے موقع پر امارات نیوز ایجنسی (وام) کو دیے گئے وزیر کے بیانات میں سامنے آئی جس میں تنظیم میں اصلاحات اور تنازعات کے حل کے لیے روڈ میپ پر معاہدہ شامل تھا۔ انہوں نے کہا کہ کوموروس اور تیمور لیسٹے کا ڈبلیو ٹی او میں الحاق ان کوششوں کا نتیجہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ڈبلیو ٹی او کی وزارتی کانفرنس کی تاریخ میں پہلی بار زراعت کی فائل پر توجہ دی گئی جہاں ڈبلیو ٹی او کے رکن ممالک تھے۔ بات چیت میں اہم پیش رفت ہوئی جو کہ جنیوا میں ہونے والی باقاعدہ میٹنگوں کے دوران مکمل کی جائے گی۔ ترجمہ: ریاض خان
ڈبلیو ٹی اوکی وزارتی کانفرنس میں پہلی بار زراعت کے شعبے پر غور کیا گیا: ثانی بن احمدالزیودی