وام کے وفد کی کینیا کے میڈیا اداروں کے حکام سے ملاقاتیں، دوطرفہ تعاون بڑھانے پر غور

نیروبی، 2 مارچ، 2024 (وام) ۔۔ امارات نیوز ایجنسی (وام) کے ایک وفد نے ڈائریکٹر جنرل محمد جلال الرئیسی کی قیادت میں کینیا میں میڈیا کے متعدد اداروں کا دورہ کیا اور ان کے متعلقہ سینئر حکام سے ملاقاتیں کیں تاکہ میڈیا، علم کی منتقلی اور ثقافتی تبادلے کےشعبوں میں دوطرفہ تعاون کو فروغ دینے کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا جا سکے۔ وفدنے آن لائن ڈیجیٹل اثاثہ بنانے کے پلیٹ فارم TUKO کی مینیجنگ ڈائریکٹر جولیا مجلے ،پال مچریا، کینیا براڈکاسٹنگ کارپوریشن کے قائم مقام منیجنگ ڈائریکٹر؛ نجیب گویا، سی ای او، میڈیا سٹی ماریشس اور کینیا کے ڈائریکٹوریٹ آف انفارمیشن سروسز کے ڈائریکٹر جوزف کیپکوچ سے ملاقات کی۔ ملاقاتوں میں ڈیجیٹل میڈیا کے شعبے میں میڈیا تعاون کو تیز کرنے، ریڈیو پروگراموں کے تبادلے، پیشہ ورانہ تربیت اور مہارت کے تبادلے کے امکانات پر بات کی گئی۔ وفد نے نیشن میڈیا گروپ کا بھی دورہ کیا جو مشرقی اور وسطی افریقہ میں پرنٹ، براڈکاسٹ اور ڈیجیٹل میڈیا میں کام کرنے والا سب سے بڑا آزاد میڈیا ہاؤس ہے اور چیف ایڈیٹر جو ایگیو سے ملاقات کی۔ وفدنے اپنے دورے کا اختتام اسٹینڈرڈ گروپ کے دورے کے ساتھ کیا جو ایک ملٹی میڈیا تنظیم ہے جس میں اخباری پرنٹ آپریشنز، ٹیلی ویژن اور ریڈیو براڈکاسٹنگ پر محیط میڈیا پلیٹ فارمز میں سرمایہ کاری کی گئی ہے۔ وہاں وفد نے ایڈیٹر انچیف اوچینگ راپورو کے ساتھ مشترکہ تعاون کو بڑھانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔ وام کے وفد نے کینیا کے میڈیا اداروں کو گلوبل میڈیا کانگریس (جی ایم سی) کے تیسرے ایڈیشن میں شرکت کی دعوت دی جو نومبر میں ابوظہبی میں منعقد ہوگی۔ جی ایم سی متعلقہ اداروں، کمپنیوں، اسٹیک ہولڈرز اور اس شعبے کے ماہرین کو تجربے اور مہارت کا تبادلہ کرنے، شراکت داری قائم کرنے اور عالمی سطح پر میڈیا کے میدان میں ہونے والی تازہ ترین پیشرفتوں اور اختراعات کے بارے میں جاننے کے لیے ایک عالمی پلیٹ فارم مہیا کرتا ہے۔ دورے کے دوران جلال الرئیسی نے اس اہمیت پر زور دیا کہ وام افریقہ میں میڈیا اداروں کے ساتھ موثر شراکت داری کو فروغ دیتی ہے ۔ انہون نے کہا کہ اپنی میڈیا کی رسائی کو دنیا کے مختلف حصوں اور خاص طور پر افریقہ تک پھیلانے کی خواہش رکھتی ہے ۔ ترجمہ: ریاض خان