دبئی، 2 مارچ، 2024 (وام) ۔۔ نائب صدر اور متحدہ عرب امارات کے وزیر اعظم اور دبئی کے حکمران عزت مآب شیخ محمد بن راشد المکتوم نے محمد بن راشد المکتوم گلوبل انیشیٹوز (ایم بی آر جی آئی ) کے سیکرٹری جنرل محمد القرقاوی Wasl Asset Management Group کے سی ای او ہشام القاسم کی موجودگی میں شیخ زاید روڈ پر واقع متحدہ عرب امارات کےسب سے اونچےانڈومنٹ ٹاور 'ایک ارب کھانوں کے انڈومنٹ' ٹاور کےمنصوبے کا جائزہ لیا۔منصوبہ 800 ملین درہم کی لاگت سے تیار کیا گیا ہے۔ یہ ٹاور ایک ارب کھانوں کے انڈومنٹ اقدام کے منصوبوں کا حصہ ہے جس کا مقصد انڈومنٹ اثاثوں کو بڑھانا اور دنیا بھر کے لاکھوں لوگوں کے لیے فوڈ سیفٹی نیٹ فراہم کرنے میں مدد کے لیے سب سے زیادہ منافع حاصل کرنا ہے۔ ایک ارب کھانوں کےانڈومنٹ بورڈ آف ٹرسٹیز کے ساتھ اپنی ملاقات کے دوران عزت مآب شیخ محمد بن راشد نے اس اقدام کے تحت جدید ترین منصوبوں اور سرمایہ کاری کے خیالات کا بھی جائزہ لیا جنہیں محمد بن راشد المکتوم گلوبل انیشیٹوز کے تحت چلایا جاتا ہے۔ عزت مآب شیخ محمد بن راشد نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ ہمارا انسانی کام متحدہ عرب امارات کے لوگوں کے نام پر سینکڑوں سالوں تک جاری رہے۔ یہ منصوبہ اوقاف کے اثاثوں کو بڑھانے کی ہماری کوششوں میں ایک کلیدی قدم ہے جو ہر جگہ کمزور لوگوں کو بھوک کے خطرات سے بچانے کے بنیادی مقصد میں حصہ ڈالتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا مقصد ایک نیا ماڈل تشکیل دے کر اپنی انسانی کوششوں کی پائیداری کو یقینی بنانا ہے جو متحدہ عرب امارات کی اقتصادی ترقی سے حاصل ہو۔ بین الاقوامی معیارات ملاقات کے دوران عزت مآب شیخ محمد بن راشد کو ٹاور کے لیے اپنائے گئے ڈیزائن اور بین الاقوامی معیارات کے بارے میں بریفنگ دی گئی جسے وصل پراپرٹیز تیار کر رہا ہے۔ انہوں نے بورڈ آف ٹرسٹیز کے ذریعہ کئے گئے ایک مطالعہ کے نتائج کا بھی جائزہ لیا جس میں نئے پروجیکٹ کے ممکنہ سرمایہ کاری کے خطرات کا تجزیہ کیا گیا جس میں بہترین منافع اور کم سے کم خطرات کا وعدہ کرنے والی سرمایہ کاری کا انتخاب، اوقاف کے قوانین کے ساتھ اس کی مطابقت اور اس کے سرمائے کو متعلقہ قوانین کے مطابق چلانا شامل ہے۔ اوقاف کا قیام محمد بن راشد المکتوم گلوبل انیشیٹوز کے سیکریٹری جنرل اور ایک ارب کھانوں کےانڈومنٹ بورڈ آف ٹرسٹیز کے چیئرمین محمد القرقاوی نے کہاکہ انڈومنٹ ٹاور عزت مآب شیخ محمد بن راشد المکتوم کے وژن اور ہدایات کی عکاسی کرتا ہے تاکہ پائیدار انسانی ہمدردی کا آغاز کیا جا سکے۔ ایسے منصوبے جو اوقاف کے کام کو قائم کرتے ہیں اور متحدہ عرب امارات کی انسانی ہمدردی کی کوششوں کے مستقبل کو تقویت دیتے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی نوٹ کیا کہ پریمیم رئیل اسٹیٹ انڈوومنٹس کا قیام ایم بی آرجی آئی کے انسانی ہمدردی، امداد اور سماجی کوششوں کو ادارہ جاتی بنانے کے مشن سے ہم آہنگ ہے۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ نئے رئیل اسٹیٹ انڈوومنٹ کی واپسی دنیا بھر کے لاکھوں لوگوں کو فوڈ سیفٹی نیٹ ورک فراہم کرنے کے لیے وقف ہو گی جس سے انہیں غذائی قلت اور اس کے چیلنجوں پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے نتیجہ اخذ کیاکہ ایم بی آر جی آئی ایسے پائیدار منصوبوں کو جاری رکھے ہوئے ہے جو پسماندہ افراد کو تحفظ اور استحکام فراہم کرتے ہیں، ان کے مصائب کو کم کرتے ہیں اور ان کی برادریوں پر مثبت اثر ڈالتے ہیں۔ زبردست اضافہ وصل اثاثہ جات کے انتظامی گروپ کے سی ای او ہشام القاسم نے کہاکہ متحدہ عرب امارات میں خیراتی اور انسانی ہمدردی کی کوششیں ہماری دانشمندانہ قیادت کے وژن اور ہدایات کی مدد سے زور پکڑتی جا رہی ہیں۔ اس سے پسماندہ آبادیوں کی مدد اور اماراتی چیریٹی ڈرائیوز کی رسائی کو بڑھانے میں مدد ملتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آنے والا ٹاور متحدہ عرب امارات کے خیراتی کاموں کے ریکارڈ کے ساتھ ساتھ ایم بی آر جی آئی کی کمزور افراد کی مدد اور ان کی غذائی ضروریات کو پورا کرنے کی کوششوں میں ایک بہت بڑا اضافہ ہے۔ انڈومنٹ ٹاور جو کہ بہترین ممکنہ منافع حاصل کرنے کے لیے اعلیٰ ترین بین الاقوامی معیارات کے مطابق تعمیر کیا جائے گا ایک ارب کھانوں کے انڈومنٹ کے مقاصد میں نمایاں کردار ادا کرے گا اور گزشتہ رمضان چیریٹی ڈرائیوز کی کامیابی میں توسیع کرے گا۔ اوقاف کے اثاثوں کو بڑھانا روایتی اور سماجی سرمایہ کاری کے ماڈلز کو یکجا کرتے ہوئے نئے انڈوومنٹ ٹاور کا مقصد اپنے وقف شدہ سرمائے کو پائیدار طریقے سے سرمایہ کاری کرنا ہے جس سے ایک ارب کھانے کے انڈوومنٹ اقدام میں مزید اثاثے شامل کیے جائیں گے جبکہ اس رقم کو پسماندہ آبادیوں کی خوراک کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے وقف کیا جائے گا۔ شیخ محمد بن راشد المکتوم کی طرف سے رمضان 2023 میں شروع کیے گئے ایک ارب کھانے کے انڈوومنٹ اقدام کو بڑے پیمانے پر ردعمل دیکھنے میں آیا ہے اور اس نے ماہ کے آخر تک نقد عطیات، حصص اور جائیداد کے اثاثوں میں 1,075 ارب درہم اکٹھے کیے ہیں۔ اس اقدام کا مقصد غذائی عدم تحفظ کا شکار ممالک کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں آفات اور تنازعات کے متاثرین سمیت کمزور گروہوں میں پائیدار مدد فراہم کرنا ہے۔ ترجمہ: ریاض خان
محمد بن راشد نے 800 ملین درہم کی لاگت سے'ایک ارب کھانون کے اینڈومنٹ' ٹاور کے منصوبوں کا جائزہ لیا