دبئی، 4 مارچ، 2024 (وام) ۔۔ وزارت انسانی وسائل و اماراتائزیشن (ایم او ایچ آر ای) نے رمضان کے مقدس مہینے میں نجی شعبے کے ملازمین کے لیےکام کے اوقات میں یومیہ دو گھنٹے کمی کا اعلان کیا ہے۔
وزارت نے کہا کہ کام کی ضروریات اور نوعیت کے مطابق، کمپنیاں رمضان کے دوران یومیہ کام کے اوقات کی حدود میں نرمی یا ایک فاصلے سے کام کے ماڈلز کا اطلاق کر سکتی ہیں۔
یہ اعلان 2021 کے وفاقی حکم نامے کے قانون نمبر 33 پر عملدرآمد کرتے ہوئے کیا گیا ہے جو مزدور تعلقات کے ضابطے اور اس کی ترامیم سے متعلق ہے۔
ترجمہ۔تنویرملک
نجی شعبے کے ملازمین کے لیے رمضان المبارک کے دوران کام کے اوقات میں دوگھنٹے کمی کا اعلان