یو اے ای سائبر سکیورٹی کونسل اور آئی ٹی یو کا فروغ صلاحیت کیلئے تعاون

ابوظبی، 6 مارچ، 2024 (وام) ۔۔ یو اے ای سائبر سیکیورٹی کونسل اور اقوام متحدہ انٹرنیشنل ٹیلی کمیونیکیشن یونین (آئی ٹی یو) نے سائبر خطرات کا فوری مقابلہ کرنے کے لیے اپنے تعاون اور معلومات کے تبادلے کو بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔

ان کے معاہدے کا مقصد قومی سائبر سیکیورٹی ماہرین کی مہارتوں کو فروغ دینا، علم کا اشتراک کرنا اور سائبر سیکیورٹی میں متحدہ عرب امارات کے بہترین طریقوں کو دوسرے ممالک میں فروغ دینا ہے۔ 

اس میں مشترکہ بین الاقوامی مشقیں بھی شامل ہوں گی جو سائبر حملوں کی نقل کرتی ہیں اور ان کو مؤثر طریقے سے روکنے اور ان سے نمٹنے کے طریقوں کی جانچ کرتی ہیں۔ کونسل کے سربراہ ڈاکٹر محمد حماد الکویتی نے کہا کہ آئی ٹی یوکے ساتھ معاہدہ دنیا بھر میں اہم انفراسٹرکچر اور ڈیجیٹل اثاثوں پر بڑھتے ہوئے سائبر حملوں کے درمیان کیا گیا اور اس کا مقصد سائبر سیکیورٹی میں متحدہ عرب امارات کی عالمی شراکت داری کو فروغ دینا ہے۔ 

آئی ٹی یو میں ڈیجیٹل ڈیولپمنٹ کے لیے پارٹنرشپس کے شعبہ کے چیف ڈاکٹر کوسماس زاوازاوا نے کہا کہ یو اے ای سائبر سیکیورٹی کونسل کے ساتھ معاہدہ ان کے دیرینہ تعاون کو جاری رکھے ہوئے ہے جس میں مواصلات اور سائبر سیکیورٹی کے شعبوں میں متحدہ عرب امارات کی قیادت اور کامیابیوں کی تعریف کی گئی ہے جو دوسرے ممالک کیئلےایک ماڈل کے طور پر کام کرتے ہیں۔ 

 یواے ای سائبر سیکیورٹی کونسل آئی ٹی یوکا ایک قابل قدر شراکت دار ہے اور عالمی انفراسٹرکچر اور ڈیجیٹل اثاثوں کی حفاظت کو بڑھانے کے لیے مل کر کام کرتا رہے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ دنیا بھر میں تقریباً 3 ارب افراد انٹرنیٹ اور آئی ٹی یوتک رسائی سے محروم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آئی ٹی یوحکومتوں کے ساتھ مل کر ہر ایک کو سستی اور محفوظ انٹرنیٹ اور مواصلاتی خدمات پیش کرتا ہے خاص طور پر اہم شعبوں جیسے کہ فنانس اور ای کامرس میں، جس کے لیے قانونی اور ڈیجیٹل فریم ورک کی ضرورت ہے جو عالمی معیار زندگی کو بہتر بنائے ۔ 

ترجمہ: ریاض خان