ابوظبی، 6 مارچ، 2024 (وام) ۔۔ ابوظہبی ایکسپورٹ آفس نے مسلسل تیسرے سال TXF MENA کانفرنس میں شرکت کی ۔ یہ کانفرنس جو 5 سے6 مارچ کو دبئی میں ہوئی صنعت کے رہنماؤں اور ماہرین کو موجودہ اقتصادی حرکیات پر تبادلہ خیال کرنے کے لیے اکٹھا کیا اور شرکاء کو سودے اور تعاون کے مواقع تلاش کرنے کے لیے ایک پلیٹ فارم فراہم کیا۔ ابوظہبی ایکسپورٹ آفس کے قائم مقام ڈائریکٹر جنرل خلیل المنصوری نے ایک کلیدی خطاب کیا جہاں انہوں نے خطے کی معیشت کے لیے ایونٹ کی اہمیت پر زور دیا، خاص طور پر متحدہ عرب امارات کے لیے جو برآمدی شعبے کو اقتصادیات کا ایک اہم محرک سمجھتا ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ابوظہبی ایکسپورٹ آفس کی کوششیں پائیدار اور جامع اقتصادی ترقی کے حصول کے لیے ملک کی حکمت عملیوں سے ہم آہنگ ہیں ۔انہوں نے کہا کہ TXF MENA میں ایجنسی کی شرکت قومی اقتصادی ایجنڈے کی حمایت کے لیے اس کے عزم کے لیے اہم ہے۔ انہوں نے کہاکہ TXF MENA میں ہماری موجودگی قومی مقاصد کے ساتھ ہم آہنگ ہونے اور ہمارے برآمدی شعبے کو مضبوط اور وسعت دینے کے لیے شراکت داروں کے ساتھ قریبی تعاون کرنے کے ہمارے عزم کا حصہ ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ابوظہبی ایکسپورٹ آفس کو ابوظہبی فنڈ برائے ترقی کی چھتری کے نیچے کام کرنے کا ایک فائدہ ہے۔ اے ڈی ایف ڈی ایک قومی ترقیاتی مالیاتی ادارہ ہے جس کے پاس دنیا بھر میں ایک مضبوط نیٹ ورک ہے اور 106 ممالک کی حکومتوں اور مالیاتی اداروں کے ساتھ منسلک ہونے میں 50 سال سے زیادہ کی مہارت ہے۔ انہوں نے مقامی اور عالمی مالیاتی اداروں پر زور دیا ہے کہ وہ متحدہ عرب امارات کے برآمدی شعبے کو ترقی دینے کی کوششوں میں اے ڈی ای ایکس کے ساتھ تعاون کریں۔"یہ شراکتیں ہماری رسائی اور اثر کو بڑھانے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔ اس تعاون کے ذریعے ہم متحدہ عرب امارات کے سامان اور خدمات کے درآمد کنندگان کے لیے فنانسنگ تک رسائی اور اپنی برآمدات کی مسابقت کو بڑھا سکتے ہیں۔ تقریب میں بصیرت انگیز پینل مباحثے، ملک پر مرکوز ورکشاپس، فورمز اور ایکسپورٹ اور پروجیکٹ فنانس کے سربراہان کی گول میز کانفرنسیں بھی شامل تھیں۔ ترجمہ: ریاض خان
ابوظہبی ایکسپورٹ آفس کی TXF MENA کانفرنس میں شرکت