وزارت اقتصادیات کے زیر اہتمام جدید ٹیکنالوجی ایکٹ کے ذریعے تجارت پرتبادلہ خیال کے لیے فورم کا اہتمام

ابوظہبی، 7 مارچ، 2024 (وام) ۔۔وزارت اقتصادیات کے زیر اہتمام جدید تکنیکی ذرائع سے تجارت: ڈیجیٹل تجارت سے آگے کے عنوان سے فورم کا انعقاد کیا گیا جس میں وزیر اقتصادیات عبداللہ بن طوق المری، وزارت اقتصادیات کے انڈر سیکرٹری عبداللہ احمد الصالح، متعدد حکام، چیف ایگزیکٹوز، اور ٹیلی کمیونیکیشن اینڈ ڈیجیٹل گورنمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی، اقتصادی ترقی کے محکموں، اور چیمبرز آف کامرس کے نمائندوں نے شرکت کی۔
التمیمی اینڈ کمپنی اور لیکسس نکسس گلوبل کے تعاون سے منعقد ہونے والی اس تقریب میں کئی سرکاری اور نجی شعبے کے اداروں اور UNCITRAL کے ماہرین نے بھی شرکت کی۔
فورم نے گزشتہ سال کے آخر میں جدید تکنیکی ذرائع سے تجارت کے حوالے سے وفاقی حکم نامہ نمبر 14 برائے 2023 کے اجرا کے بعد ملک کے معاشی قانون سازی کے منظر نامے میں حالیہ پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا۔ اس حکم نامے کا قانون قومی معیشت کی معاون معاشی پالیسیوں کو مضبوط بنانے اور تاجروں اور صارفین دونوں کو اعلی درجے کی خدمات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے بنایا گیا ہے۔
بن طوق نے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے تجارتی قانون کے نفاذ کا مطلب ہے کہ متحدہ عرب امارات کو نئی معیشت کا عالمی مرکز بنانے کی طرف ایک معیاری تبدیلی کی گئی ہے۔ اس قانون سازی کے ذریعے، ملک نے جدید تکنیکی ذرائع سے تجارت کو کنٹرول کرنے والے جامع قوانین، ای کامرس، ڈیجیٹل کامرس اور اس سے آگے کو شامل کرکے بین الاقوامی سطح پر ایک مثال قائم کی ہے۔
انہوں نے مزید کہاکہ قانون سے مربوط قانون سازی کا فریم ورک قائم کیا گیا ہے تاکہ ٹیکنالوجی کے ذریعے قابل تجارت کی تمام اقسام کے لیے قانون سازی اور ریگولیٹری ماحول کی ترقی کو فروغ دیا جا سکے۔ یہ متحدہ عرب امارات کے 'We the UAE 2031' کے وژن کے مطابق اگلی دہائی تک ابھرتے ہوئے معاشی شعبوں کے لیے فعال قانون سازی میں دنیا کی قیادت کے مقصد کے مطابق ہے۔
بن طوق نے اس بات پر زور دیا کہ نیا قانون مزید قومی اور غیر ملکی براہ راست سرمایہ کاری کو راغب کرنے کے لیے ملک کے اقتصادی قانون سازی کے ڈھانچے کی حمایت کرے گا "اس کا مقصد کاروباری سرگرمیوں کو متنوع بنانا، تاجروں اور صارفین کو بہترین خدمات کی فراہمی کو یقینی بنانا، ملک میں روزگار کے مواقع کو بڑھانا، اور جدید ٹیکنالوجی کے رجحانات سے ہم آہنگ رہنا ہے۔
بن طوق نے بتایا کہ فورم تجارتی شعبے میں جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کی اہمیت کے بارے میں بیداری پیدا کرنے کا ایک بہترین موقع ہے، خاص طور پر مصنوعی ذہانت، جو ایک بڑھتے ہوئے شعبے کے طور پر ابھر رہا ہے۔ تقریب کاروباری برادری، مختلف اسٹیک ہولڈرز، کمپنیوں، ماہرین اور ماہرین کے ساتھ بات چیت کو فروغ دینے کے ساتھ ساتھ قانون کو اس کے مناسب ایگزیکٹو فریم ورک میں ضم کرنے، علاقائی اور عالمی ڈیجیٹل تجارتی نقشے پر متحدہ عرب امارات کی پوزیشن کو مضبوط بنانے کے لیے ایک اہم پلیٹ فارم تھی۔
التمیمی اینڈ کمپنی کے رکن اور بانی پارٹنر عصام التمیمی نے کہا کہ یہ ضروری ہے کہ کاروباری برادری جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے تجارت کو منظم کرنے کے نئے قانون سے آگاہ ہو۔ وزارت اقتصادیات کے ساتھ ہمارے تعاون کے ساتھ، ہمارا مقصد نئے قانون کے مقصد کو واضح کرنا ہے، کیونکہ یہ روایتی الیکٹرانک کامرس سے وسیع اور صارفین اور فروخت کنندگان کے درمیان بات چیت کو آسان بنانے کے لیے مختلف تکنیکی ذرائع تک محیط ہے۔ اس کا بنیادی مقصد متحدہ عرب امارات کے اندر کاروبار اور سرمایہ کاری کی سرگرمیوں کو فروغ دینا ہے۔
دریں اثنا لیکسز نکسز انٹرنیشنل ڈیتا اینڈ اینلسز کمپنی جس کے 150 سے زائد ممالک میں 10,500 کسٹمر سروس ملازمین ہیں، نے کہا کہ ہماری ٹاسک فورسز قانونی اور کاروباری ڈیٹا کو مخصوص تجزیوں اور طریقہ کار کے ساتھ یکجا کرتی ہیں، جس کا مقصد ہمارے کلائنٹس کی کاروباری حکمت عملیوں میں انقلاب لانا ہے۔ ہم انہیں جدید فیصلہ سازی اور تجزیاتی آلات فراہم کرتے ہیں جو خودکار سیکھنے، قدرتی زبان کی پروسیسنگ، ویژولائزیشن، اور مصنوعی ذہانت سے فائدہ اٹھاتے ہیں۔
ٹیکنالوجی کے جدید ذرائع کے ذریعے تجارت کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے، UNCITRAL ماہرین نے کہا کہ ڈیٹا کے تحفظ، صارفین کے حقوق، اور ڈیجیٹل ادائیگی کے نظام کی حفاظت کو ترجیح یہ ایک محفوظ اور قانونی ماحول پیدا کرنے سے حاصل ہوسکتی ہے متحدہ عرب امارات نے جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے تجارت سے متعلق اپنے رجسٹریشن قانون کے ساتھ بین الاقوامی سطح پر ایک مثال قائم کی ہے۔ کمیشن نے متحدہ عرب امارات کو اپنے آئندہ اجلاس میں شرکت اور نئی قانون سازی کا جائزہ لینے کی دعوت دی۔
فورم میں چار سیشنز کا انعقاد کیا گیا جن میں ای کامرس سے ڈیجیٹل کامرس کا عروج، ٹیکنالوجی کے جدید ذرائع سے تجارت، ایس ایم ایز کو درپیش مواقع اور چیلنجز، اور نئے قانون کی روشنی میں قانون سازی کے ذریعے ان پہلوں کو کنٹرول کرنے والے قانونی فریم ورک پر توجہ مرکوز کی گئی۔ بات چیت میں ڈیٹا پروٹیکشن میکانزم، صارفین کے حقوق، ڈیجیٹل ادائیگی کے گیٹ ویز، لاجسٹکس سروسز، سائبرسیکیوریٹی اقدامات اور جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے تجارتی سرگرمیوں کو آسان بنانے میں ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کے کردار جیسے موضوعات بھی شامل تھے۔
ای کامرس سے ڈیجیٹل کامرس کا عروج کے عنوان سے، پہلے سیشن کی نظامت و زارت اقتصادیات کے پرنسپل قانونی مشیر حسن الکلانی نے کی۔ بحث میں ڈیجیٹل کامرس کے عروج پر بات کی گئی، جو کہ ای کامرس سے لے کر ڈیجیٹل تبدیلی کے ذریعے تجارت کے بدلتے ہوئے منظر نامے تک پھیلا ہوا ہے۔ اس نے متحدہ عرب امارات کی عالمی پوزیشن کو تقویت دینے میں نئی قانون سازی کے اہم کردار پر زور دیا۔۔ مزید برآں، سیشن میں بین الاقوامی تجارتی تعلقات پر نئے قانون کے مضمرات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
'قانونی فریم ورک' کے عنوان سے دوسرے سیشن میں میں قانون کے بنیادی اصولوں اور اس کے اہم اجزا پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس میں ڈیجیٹل دستخطوں اور معاہدوں کی قانونی حیثیت کے ساتھ ساتھ ڈیجیٹل کامرس کی نئی شکلوں کی ترقی پر ان کے اثرات کی بھی وضاحت کی۔ اثنا، تیسرا سیشن، جس کا عنوان تھا 'جدید ذرائع کے ذریعے تجارت'، ڈیجیٹل تجارت کے لیے ایک بہترین ماحول پیدا کرنے میں ٹیکنالوجی کے کردار پر توجہ مرکوز کی گئی۔ آخر میں، چوتھے سیشن، جس کا عنوان ' مواقع اور چیلنجز' تھا، میں ایس ایم ایز کے لیے ٹیکنالوجی پر مبنی تجارت میں پیشرفت سے پیدا ہونے والے اہم مواقع اور چیلنجز کا جائزہ لیاگیا۔
فورم کا اختتام قانونی اور کاروباری ماہرین کے ساتھ ساتھ تجربہ کار افراد کی ایک جامع بحث کے ساتھہوا ۔ اقوام متحدہ کے کمیشن برائے بین الاقوامی تجارتی قانون (UNCITRAL) کے نمائندے بھی موجود تھے۔ سیشن کے دوران، شرکا نے نئے نافذ کردہ قانون کے قانونی مضمرات، اس کے ڈیجیٹل تجارتی حرکیات کو بڑھانے کی صلاحیت، اور بین الاقوامی تجارتی ضوابط کے ساتھ اس کی ہم آہنگی پر قانونی آرا کے بارے میں مختلف استفسارات پر تبادلہ خیال کیا۔
فورم میں اقوام متحدہ کے کمیشن برائے بین الاقوامی تجارتی قانون (UNCITRAL) کے نمائندوں کی شرکت خاصی اہمیت کی حامل تھی۔
متحدہ عرب امارات کی جانب سے گزشتہ سال نافذ کیے گئے قانون میں صارفین کے تحفظ اور ٹیکنالوجی کے جدید ذرائع سے ای کامرس سے لے کر ڈیجیٹل کامرس تک اور اس سے آگے تجارت کو فروغ دینے کے لیے سازگار ماحول کو فروغ دینے کے لیے مختلف میکانزم شامل کیے گئے ۔اس قانون کا مقصد ٹیکنالوجی کے جدید ذرائع سے تجارت کو بڑھانے کے لیے سازگار ماحول پیدا کرنا ہے، اس طرح متحدہ عرب امارات کی قومی معیشت کو تقویت ملے گی۔ قانون نے ایک نیا طریقہ کار متعارف کرایا جو ٹیکنالوجی کے جدید ذرائع سے تجارت کے تمام پہلوں میں شامل وفاقی اور مقامی حکام کے کردار کو مربوط کیا گیا ہے۔ اس طریقہ کار کو لچکدار قانون سازی کی حمایت حاصل ہے، جو موثر شرکت کو قابل اور اس کی پائیداری کو یقینی بناتا ہے۔
نئے قانون کا نفاذ متعلقہ حکام کو تجارتی سرگرمیوں کے تحفظ اور تحفظ کو یقینی بناتے ہوئے اپنے کردار ادا کرنے کا اختیار دیتا ہے۔ اس میں ڈیجیٹل ادائیگی کے گیٹ ویز کے لیے مرکزی بینک کی شرائط ، نیز فیڈرل ٹیکس اتھارٹی، ٹیلی کمیونیکیشنز اینڈ ڈیجیٹل گورنمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی اور وفاقی اور مقامی حکام کی سائبر سیکیورٹی کی شرائط شامل ہیں۔
اس قانون نے صارفین کے لیے محفوظ آن لائن خریداری کو یقینی بنانے، ان کے مفادات کے تحفظ، اور تجارتی دھوکہ دہی سے نمٹنے کے لیے قانونی ذرائع سے انھیں بااختیار بنانے کے لیے مختلف اقدامات نافذ کیے ہیں۔ مزید برآں، اس کا مقصد مقامی اور بین الاقوامی مصنوعات اور ٹریڈ مارک دونوں کی دانشورانہ املاک کی حفاظت کرنا ہے۔ تاہم، یہ ڈیجیٹل تاجروں پر کوئی نئی ضروریات عائد نہیں کرتا ۔
ترجمہ۔تنویرملک