دبئی، 13 مارچ، 2024 (وام) ۔۔ متحدہ عرب امارات کے نائب صدر اور وزیر اعظم، عزت مآب شیخ محمد بن راشد المکتوم نے دبئی کے حکمران کی حیثیت سے دبئی میں کمپنیوں کے قیام کے لیے یونیفائیڈ ڈیجیٹل پلیٹ فارم سے متعلق 2024 کا فرمان نمبر (13) جاری کیا ہے، یہ فرمان دبئی کے کاروباری ماحول کو بہتر بنانے اور اقتصادی ترقی کو آگے بڑھانے کی کوششوں کا حصہ ہے۔
یہ پلیٹ فارم دبئی میں محکمہ اقتصادیات وسیاحت، خصوصی ترقیاتی زونز اور فری زونز کی اتھارٹیز بشمول دبئی انٹرنیشنل فنانشل سینٹر (ڈی آئی ایف سی) اور دیگر متعلقہ اداروں کی جانب سے لائسنسنگ کے مختلف عمل کو مربوط کرے گا انضمام کا مقصد دبئی میں سرمایہ کاروں کے تجربے کو نمایاں طور پر بہتر بنانا ہے۔ معلومات تک رسائی، لائسنس حاصل کرنے، اور اقتصادی سرگرمیوں سے متعلق دیگر خدمات حاصل کرنے کے لیے ایک ہموار چینل کے ساتھ پلیٹ فارم سرمایہ کاروں کی آسانی اور سہولت فارہم کرے گا۔
فرمان، جو دبئی میں تمام اقتصادی سرگرمیوں پر لاگو ہے، کا مقصد امارات میں لائسنس، اجازت نامے اور منظوریوں کے اجرا کو بھی منظم کرنا ہے تاکہ وضاحت اور سادگی کو بڑھایا جا سکے۔ اس سے سرمایہ کاروں کو دبئی میں کاروبار قائم کرنے یا چلانے میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے میں بھی مدد ملے گی۔وہرے طریقہ کار سے بچا جاسکے اور دبئی اکنامک ایجنڈا ڈی 33 کے مقاصد کے مطابق شہر کو ڈیجیٹل اکانومی ہب بنایا جاسکے۔
نئے فرمان کے ساتھ دبئی کے ولی عہد اور دبئی کی ایگزیکٹو کونسل کے چیئرمین عزت مآب شیخ حمدان بن محمد بن راشد المکتوم نے کونسل کی 2024 کی قرارداد نمبر (5) جاری کی، جس سے۔ دبئی میں سرمایہ کاروں کی آسانی کے لیے کلیدی اصولوں کی منظوری دی گئی۔ یہ اصول دبئی میں کاروباری سرگرمیوں سے متعلق تمام لائسنسوں، اجازت ناموں اور منظوریوں کے عمل پر لاگو ہیں۔ قرارداد نئے حکم نامے کے نافذ ہونے کی تاریخ سے موثر ہے۔
قرارداد کے مطابق، تمام لائسنس دینے والے ادارے اور وفاقی اور مقامی ادارے جنہیں دبئی میں کاروباری سرگرمیوں کو منظم کرنے اور ان کی نگرانی کا کام سونپا گیا ہے، دبئی میں سرمایہ کاروں کے لیے سہولت فراہم کرنے اور اس کی سہولت کے لیے درکار طریقہ کار پر عملدرآمد کے ذمہ دار ہوں گے۔
قرارداد میں سرمایہ کاروں کو آسان تجربہ فراہم کرنے کے لیے مختلف اقدامات کا بھی خاکہ پیش کیا گیا ہے جس میں 'انویسٹ ان دبئی' ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر رجسٹریشن، ڈیجیٹل ڈیٹا رجسٹریشن، فوری لائسنسنگ، فوری لائسنس کی تجدید، فیس کی ادائیگی، لائسنسنگ کی ضروریات کو آسان بنانا ، اور طریقہ کار، قواعد و ضوابط کو معیاری بنانا شامل ہیں۔
2024 کے فرمان نمبر (13) کے مطابق محکمہ اقتصادیات وسیاحت متعلقہ لائسنسنگ اداروں کے ساتھ مل کر انویسٹ ان دبئی پلیٹ فام کو کو چلانے، انتظام اور اسے ترقی دینے کا ذمہ دار ہوگا۔
حکم نامے کے مطابق، لائسنسنگ اور اجازت نامے سے متعلق تمام درخواستوں پر 'دبئی میں سرمایہ کاری' ڈیجیٹل پلیٹ فارم کے ذریعے 'گائیڈ' میں درج طریقہ کار، تقاضوں، ٹائم لائنز اور فیسوں کے مطابق نمٹائی جائیں گی۔
دبئی کی ایگزیکٹو کونسل کے چیئرمین اس حکم نامے کو نافذ کرنے کے لیے ضروری فیصلے جاری کریں گے، اس سے متصادم کسی بھی دوسری قانون سازی کو منسوخ تصور کیاجائے گا یہ حکمنامہ سرکاری گزٹ میں شائع ہونے کی تاریخ سے نافذ العمل ہے۔
ترجمہ۔تنویرملک