13کروڑ 70لاکھ درہم میں فروخت ہونے والے الدار پینٹ ہاؤس نے ابوظہبی کا نیا ریکارڈ قائم کردیا

ابوظہبی، 18 مارچ، 2024 (وام) ۔۔ متحدہ عرب امارات کے معروف رئیل اسٹیٹ ڈویلپر،سرمایہ کار اورمنتظم ادارے، الدار نے ابوظہبی کے سب سے مہنگے اپارٹمنٹ کی تاریخی فروخت کا اعلان کیا، جزيرہ السعديات کے نوبو ریذیڈنسز میں تین بیڈز پر مشتمل پینٹ ہاؤس مالیت13کروڑ70لاکھ درہم میں فروخت ہوا جو امارت میں 96ہزار درہم فی مربع میٹرکی ابتک کی سب سے زیادہ قیمت ہے۔

قیمت کے یہ سنگ میل اعدادوشمار متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت کی مستقل طور پر بڑھتی ہوئی کشش کو ظاہر کرتا ہے کہ وہ رہنے کے لیے ایک بہترین جگہ اور ایک سرمایہ کاری کی پختہ منزل ہے۔
ابوظہبی میں رہنے کی خواہش روز افزوں ترقی کررہی ہے جہاں ایک شفاف اور کاروبار کے لیے دوستانہ ماحول ہے،، 200 قدرتی جزیروں میں سے ایک پر ساحل سمندر پر رہنا اور 10 سالہ گولڈن ویزا پروگرام جیسی مراعات اعلی تفریح کے مواقع فراہم کرتاہے۔

پرتعیش زندگی گزارنے کی شدید خواہش کی عکاسی کرتے ہوئے، نوبو ریذیڈنسز ابوظہبی پینٹ ہاؤس کی ریکارڈ فروخت سے پہلےچار بیڈز پر مشتمل ڈوپلیکس اسکائی ولا حالیہ دنوں میں 13کرور درہم میں فروخت ہوا تھا۔

الدار کے گروپ چیف ایگزیکٹیو آفیسر طلال الذیابی نے کہا کہ نوبو ریذیڈنسز میں اس سنگ میل ٹرانزیکشن سے نہ صرف ابوظہبی میں رہائشی املاک کے لیے ایک نیا معیار قائم ہوا ہے بلکہ رئیل اسٹیٹ مارکیٹ کی پختگی بھی اجاگر ہوئی ہے۔ حکومت کی معاون پالیسیوں اور اقدامات کی وجہ سے، ہر گزشتہ سال کے مقابلے میں خریدے گئے گھروں کے حجم اور قیمت دونوں میں صحت مند اضافہ ہورہا ہے، جس نے ابوظہبی کی توجہ ایک ایسی جگہ کے طور پر بڑھا دی ہے جہاں لوگ رہنا چاہتے ہیں اور سرمایہ کاری کے حقیقی مواقع دیکھنا چاہتے ہیں۔ ہم امید کرتے ہیں کہ یہ رجحان جاری رہے گا کیونکہ ہم متحدہ عرب امارات کے کچھ پرتعیش طرز زندگی کے تصورات کو سعدیات جزیرے اور ابوظہبی کے اہم مقامات پر پیش کررہے ہیں۔

اے ڈی آرای سی کے قائم مقام ڈائریکٹر جنرل راشد العمیرہ نے کہاکہ ابوظہبی کا رئیل اسٹیٹ سیکٹر تمام اقسام کی پراپرٹی کی طلب میں مسلسل اضافے کے ساتھ نمایاں ترقی کر رہا ہے۔ یہ نیا ریکارڈ ہماری رئیل اسٹیٹ مارکیٹ کی لچک اور پختگی کی عکاسی کرتا ہے، جس سے اس کی مضبوطی کی تصدیق ہوتی ہے۔ ابوظہبی کی ترقی ایک ترجیحی جگہ کے طور پر جس میں رہنے، کام کرنے اور سرمایہ کاری کرنے کے لیے۔ مسلسل نئے افق کو وسعت دیتے ہوئے، ہمارا مشن بقایا رہائشی منصوبے تیار کرنا ہے۔

نوبو ریذیڈنسز ابوظہبی مشرق وسطیٰ میں عالمی سطح پر مشہور نوبو مہمان نوازی کے برانڈ کے لیے پہلی برانڈڈ رہائش گاہوں میں سے ایک بننے کے لیے تیار ہے۔ یہ سعدیات جروف اورممشی السعدیات کے پیدل فاصلے کے اندر واقع ہے، جو 60ہزارمربع میٹر سے زیادہ پریمیم شاپنگ، ڈائننگ اور مہمان نوازی کی سہولیات کے ساتھ ایک خوبصورت واٹر فرنٹ پرومینیڈ پیش کرتا ہے۔


ترجمہ۔تنویرملک