مکلہ، 19 مارچ، 2024 (وام) ۔۔ ہلال احمر امارات نے آج یمن کے حضرموت صوبےکے شہر مکلہ کے ربوت خلف میں واقع المہور میڈیکل سینٹر میں 'الخیر میڈیکل ویک' کیمپ کا آغاز کیا۔
یہ کیمپ 25 مارچ تک خدمات فراہم کرتا رہے گا جس میں ڈاکٹروں اور ماہرین کے ایک گروپ نے حضرموت صوبے کےمبخوت مبارک بن مدی کی سرپرستی میں اور حضرموت ساحل میں صحت عامہ اور آبادی کی وزارت کے دفتر کے تعاون سے خدمات فراہم کیں۔
افتتاحی تقریب میں ڈاکٹروں اور ماہرین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ ہلال احمر امارات نے ربوت خلف میں المہور میڈیکل سینٹر کی تزئین و آرائش اور توسیع کی جس سے اسے جدید طبی آلات سے آراستہ کیا گیا تاکہ شہریوں کو مفت صحت کی خدمات فراہم کی جاسکیں۔ میڈیکل کیمپ سے توقع کی جارہی ہے کہ بنیادی طبی دیکھ بھال کی ضرورت والے مقامی لوگوں کی ایک بڑی تعداد کو راغب کیا جائے گا۔
ترجمہ: ریاض خان