متحدہ عرب امارات اور جرمن صدور کا فون کال پر دو طرفہ تعلقات اور علاقائی پیش رفت پر تبادلہ خیال

ابوظہبی، 19 مارچ، 2024 (وام) ۔۔ صدر عزت مآب شیخ محمد بن زاید النہیان نے جرمن صدر ڈاکٹر فرینک والٹر سٹین میئر کے ساتھ فون پر تبادلہ خیال کیا۔ جس کے دوران متحدہ عرب امارات اور جرمنی کے درمیان تعاون کا جائزہ اورمختلف شعبوں میں دوطرفہ تعلقات خاص طور پر اقتصادی اور تجارتی شعبوں میں تعاون کو مزید مضبوط کرنے پر بات چیت کی گئی۔

عزت مآب اور جرمن صدر نے غزہ کی پٹی کےلیے خاطر خواہ اور بلا روک ٹوک امداد کی فراہمی میں تیزی لانے اور اسے فوری اور محفوظ طریقے سے یقینی بنانے کے اقدامات سمیت اہم علاقائی اور بین الاقوامی مسائل کا جائزہ لیا۔

دونوں رہنماؤں نے غزہ کی پٹی میں کامیابی کے ساتھ انسانی امداد کی فراہمی کے لیے امالثيا میری ٹائم کوریڈور اقدام کے لیے حمایت کو متحرک کرنے کے لیے متحدہ عرب امارات کی کوششوں اور اس اقدام کو وسیع کرنے کی اہمیت پر بھی تبادلہ خیال کیا، جو ہوائی، زمینی اور سمندری راستوں سمیت تمام دستیاب ذرائع سے غزہ تک انسانی امداد کی ترسیل کو بڑھانے کے لیے جاری کوششوں میں بنیادی اہمیت کی حامل ہے۔


ترجمہ۔تنویرملک