آر ٹی اے نےدبئی میٹرو اسٹیشنز پر ٹکٹ وینڈنگ مشینوں کو اپ گریڈ کردیا

دبئی، 21 مارچ، 2024 (وام) ۔۔ روڈز اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی (آر ٹی اے) نے میٹرواسٹیشنز پر 262 ٹکٹ وینڈنگ مشینوں (ٹی وی ایم) میں سے 165 کی اپ گریڈیشن مکمل کرلی ہے۔اس منصوبے کا مقصدان آلات میں متعدد اصلاحات اور اپ گریڈز کرکے میٹرو صارفین کوسہولت فراہم کرنا ہے
اس منصوبے کے ذریعے، آر ٹی اے کا مقصد دو اہم اہداف حاصل کرنا ہے۔نول کارڈ بیلنس کو ری چارج کرنے کے لیے ڈیجیٹل ادائیگی کے لین دین کو فعال کرنے کے لیے آلات کو اپ گریڈ کرنا، اور ان آلات کو کاغذ یا کرنسی سکے کی شکل میں چینج واپس کرنے کے قابل بناناہے۔ مزید برآں، یہ آر ٹی اے کی جانب سے دبئی میٹرو کے صارفین، بشمول رہائشیوں، زائرین، اور دنیا بھر کے سیاحوں کے اطمینان کو بڑھانے کی کوشش ہے
آر ٹی اے میں ریل آپریشنز کے ڈائریکٹر حسن المطوع نے کہا کہ تزئین شدہ ٹی وی ایمزکا اسٹائلش ڈیزائن اور الگ رنگ ہیں تاکہ صارفین کو ہر اسٹیشن پر انہیں آسانی سے دیکھنے میں مدد ملے۔ یہ آلات ٹرانزیکشن پروسیسنگ کے وقت کو 40% تک کم کرتے ہیں، اس بات کو یقینی بناتے ہیں کہ مسافروں کو ہموار اور آرام دہ تجربہ حاصل ہو۔ ریڈ اور گرین لائنز دبئی میٹرو اسٹیشنوں پر ٹی وی ایمز میں اپ گریڈ کے ذریعے،مشینیں بینک نوٹ اور سکے دونوں کو مینج کر سکتی ہیں، جو صارفین کی ضروریات کو پوراکرتی ہیں۔ رائیڈرز اب نول کارڈ ری چارجنگ کے عمل کو بہت تیزی سے مکمل کر سکتے ہیں، جس سے ٹی وی ایمز پر انتظار کا وقت کم ہو جائے گا ۔
انہوں نے کہا کہ یہ اقدام آر ٹی اے کے 'دی ورلڈ لیڈر ان سیملیس اینڈ سسٹین ایبل موبیلٹی' کے وژن کا نتیجہ ہے۔
المطوع نے مزید کہاکہ آر ٹی اے کا مقصد ٹرانزیکشن پروسیسنگ کے اوقات کو کم اور رسائی کو بڑھا کر صارفین کو خوشی فراہم کرنا ہے۔ آر ٹی اے مالیاتی پائیداری اور آپریشنل کارکردگی پر بھرپور توجہ کیے ہوئے ہے، جس کا کلیدی مقصد خدمات کی محفوظ ڈیجیٹائزیشن ہے۔ صارفین کو ڈیجیٹل ادائیگیوں کو اپنانے کی ترغیب دینے کے لیے،آر ٹی اے دبئی میٹرو میں ڈیجیٹل طریقے اپنانے والے صارفین کے موجودہ 20 فیصد کو بڑھانے کا ارادہ رکھتا ہے۔ اس سے کیش ہینڈلنگ سے وابستہ لاجسٹک خدمات کم ہو جائیں گی۔
المطوع نے کہا کہ دبئی میٹرو مستقبل کی طرف ایک قدم ہے جو آسان اور پائیدار نقل و حمل کو ترجیح دے رہا ہے۔ آر ٹی اے اعلیٰ درجے کی خدمات پیش کرنے کے لیے پرعزم ہے جو اس کے متنوع مسافروں کی بدلتی ہوئی ضروریات کو پورا کرتی ہے۔
ترجمہ۔تنویرملک