متحدہ عرب امارات کے صدر کی انسان دوستی ،فیاضی مرحوم زاید کی میراث سے حاصل ہوئی: نہیان بن مبارک

ابوظبی، 28 مارچ، 2024 (وام) ۔۔ رواداری اور بقائے باہمی کے وزیر شیخ نہیان بن مبارک النہیان نے کہا ہےکہ زاید ہیومینٹیرین ڈے متحدہ عرب امارات کے انسان دوستانہ انداز، شرافت اور مذہب، نسل، قومیت یا رنگ سے قطع نظر ہر ایک کو مدد دینے اور بڑھانے کے عزم کو اجاگر کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ اس بات کی تصدیق کرتا ہے کہ ہماری دانشمند قیادت کی انسانیت اور سخاوت جس کی نمائندگی صدر عزت مآب شیخ محمد بن زاید النہیان اور اماراتی کرتے ہں، مرحوم شیخ زاید بن سلطان النہیان کے طرز عمل سے حاصل کی گئی ہے۔

یہ رواداری اور بقائے باہمی کی وزارت کی جانب سے زاید ہیومینٹیرین ڈے کی تقریب کے دوران سامنے آیا جس میں مختلف وزارتوں اور اداروں کے ساتھ کئی مقامی تعاون کی سرگرمیاں شامل تھیں۔ "زاید، دینے کا ذریعہ" سیمینار وں کا سلسلہ شیخ نہیان بن مبارک النہیان کی سرپرستی اور حمایت میں بہت سے اماراتی مصنفین اور مفکرین کے تعاون سے شروع کیے گیا ہے۔

وزارت نے دو نسلوں کے درمیان پینل ڈسکشن میں "بیس سال گزر گئے اور اس کے اثرات لازوال ہیں" کے موضوع کے تحت فورم میں بھی شرکت کی۔ شیخ نہیان نے کہا کہ زاید ہیومینٹیرین ڈے ہر اماراتی کے لیے اپنے کام، الفاظ اور اقدامات کے ذریعے بانی کے لیے اپنے فخر اور ان اقدار اور اصولوں کے اظہار کا موقع رہے گا جو انھوں نے ان میں ڈالی تھیں۔

اس میں بانی قوم کے لیے تمام تر محبت اور تعریف بھی ہے جس نے اس خطے اور دنیا کی تاریخ بدل دی اور ہمارے لیے ایک ایسا ورثہ چھوڑا جس پر ہمیں فخر ہے ۔ ایک ایسا وطن جس سے تعلق رکھنے پر ہمیں فخر ہے اور ایک ایسا مستقبل جس کے لیے ہم سب کام کرتے ہیں تاکہ ملک ہمیشہ سب سے آگے رہے۔

انہوں نے کہا کہ مرحوم شیخ زاید بن سلطان کی برسی کے موقع پر ہم اپنی دانشمندانہ قیادت کو دیکھتے ہیں جس کی نمائندگی صدر عزت مآب شیخ محمد کرتے ہیں۔ انکی قیادت میں ہم مستقبل کی طرف دیکھتے ہیں اور اقدار، اصولوں اور کام کرنے اور حاصل کرنے کی اپنی صلاحیتوں کو نکھارتےہیں۔

انہوں نے کہا کہ شیخ زاید کا انسانی ہمدردی کا نقطہ نظر باقی رہے گا اور پوری دنیا کو اس میں شامل کرنے کے لیے پھیلے گا کیونکہ ان کی میراث پوری انسانیت کے فائدے کے لیے صدر عزت مآب شیخ محمد کے اقدامات اور کوششوں کے ذریعے پوری دنیا میں پہچانی جاتی ہے چاہے وہ مذہب، ثقافت یا نسل سے تعلق رکھتے ہوں۔

متحدہ عرب امارات کے رواداری اور بقائے باہمی کے وزیر نے اس بات پر زور دیا کہ زاید ہیومینٹیرین ڈے منانے کا مقصد یہ ہے کہ متحدہ عرب امارات نے تمام شعبوں خصوصاً رواداری، بقائے باہمی اور انسانی بھائی چارے کی اقدار میں بہت کچھ حاصل کیا ہے۔ شیخ نہیان نے یہ کہتے ہوئے اختتام کیا کہ سال گزرتے ہیں اور نسلیں بدلتی رہتی ہیں لیکن بانی قوم ہماری لافانی علامت بنے ہوئے ہیں۔ وہ ایک عظیم رہنما اور قومی رول ماڈل تھے اور امارات ایک دانشمندانہ قیادت ہے جس کی نمائندگی صدر عزت مآب شیخ محمد بن زید النہیان کرتے ہیں۔

ترجمہ: ریاض خان