ابوظہبی، یکم اپریل، 2024 (وام) ۔۔ متحدہ عرب امارات کے بینکنگ سسٹم کے سرمائے کا تناسب 2023 کی چوتھی سہ ماہی کے اقتصادی جائزہ کے مطابق کیپٹل ایڈیکیسی ریشو کے لیے 17.9 فیصد اور کامن ایکویٹی ٹائر 1 (سی ای ٹی 1) ریشو کے لیے 14.9فیصد کے ساتھ نقد سرمایہ کی لازمی ضروریات سے کافی اوپر رہا ہے۔
بہتر منافع اور زیادہ مستحکم آمدنی کی وجہ سے سرمائے کا تناسب گزشتہ سال کے مقابلے میں قدرے زیادہ رہا۔ ریذیڈینٹ ڈپازٹ میں دوہرے ہندسے کے اضافے سے بینکنگ سسٹم کی فنڈنگ اور لیکویڈیٹی کی صورتحال بھی کافی مضبوط رہی ہے۔ لیکویڈیٹی اور فنڈنگ کا تناسب 160.2فیصد کی لیکویڈیٹی کوریج ریشو اور112.1فیصد کی نیٹ سٹیبل فنڈنگ ریشو کے ساتھ کم از کم ریگولیٹری تقاضوں سے بہت اوپر رہاہے۔
یٹ این پی ایل تناسب 2.4 فیصد اور این پی ایل تناسب 5.9 فیصد کے ساتھ قرض پورٹ فولیو کے اثاثہ جات معیار کے تناسب میں بھی بہتری آئی ۔ 2023 میں غیر فعال قرضوں کے اسٹاک میں کمی کا سلسلہ جاری رہا جس سے بہتری میں مدد ملی۔
مخصوص پروویژن کوریج ریشو میں 60.6فیصد کا اضافہ ہوا جبکہ مجموعی پروویژن کوریج ریشو 93.7فیصد تک پہنچ گئی۔
ترجمہ۔تنویرملک